ٹریورس کاؤ نٹی ، مشی گن: امریکی ریاست مشی گن کے شہر ٹریورس میں شاپنگ مال میں ایک شخض نے چاقو کے اندھا دھند وار کرکے 11 شہریوں کو زخمی کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ذہنی خلل میں مبتلا شخص گرینڈ ٹریورس کاؤنٹی کے شاپنگ مال وال مارٹ میں داخل ہوا اور شہریوں پر چاقوسے اندھادھند وار شروع کردیئے۔
گرینڈ ٹریورس کاؤنٹی کے شیرف مائیکل شی کا کہنا ہے کہ 42 سالہ مشتبہ شخص، مشی گن کا رہائشی ہے اور اس کے پاس ایک عام فولڈنگ چاقو موجود تھا جس سے اس نے شہریوں پر وار کئے۔ انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی پولیس اور ایف بی آئی کی مدد سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے قریب پیش آیا۔
شمالی مشی گن کی ہیلتھ کیئر سسٹم منسن ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ 11 افراد کو ان کے میڈیکل سینٹر میں علاج کے لیے لایا گیا۔چھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہےجبکہ پانچ کی حالت نازک ہے

