Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کویت میں امریکی جنگی طیاروں کی تباہی: ایران کا امریکا سے مذاکرات کا دو ٹوک انکار، قبرص میں برطانوی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کویت +قبرض+واشنگٹن:کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ’پیر کی صبح متعدد امریکی جنگی طیارے گِر کر تباہ ہوئے ہیں‘ اور اُن پر سوار پائلٹس محفوظ رہے ہیں۔ دوسری جانب ایران کی جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کے روز اسرائیل اور خلیجی شہروں بشمول دبئی، ابوظہبی، دوحہ اور کویت پر میزائل اور ڈرونز داغے گئے ہیں جبکہ ایرانی رہنما علی لاریجانی نے مذاکرات کی اطلاعات کو مسترد کیا ہے۔
    قبرص کے صدر نکوس کرسٹوڈولائیڈس کا کہنا ہے کہ جنوبی قبرص میں برطانوی فوجی اڈے پر ایرانی ڈرون حملہ کیا گیا۔
    ان کے مطابق دیر رات کے وقت ایران کے بغیر پائلٹ والے شاہد ڈرون نے ایکروتیری میں فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس میں معمولی نقصان ہوا۔
    کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح ملک میں متعدد امریکی جنگی طیارے گِر کر تباہ ہوئے ہیں۔
    اس کا کہنا ہے کہ جہازوں کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انھیں طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
    کویتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے اپنے امریکی اتحادی سے طیارے گِرنے کی وجوہات کے حوالے سے تعاون کیا جا رہا ہے۔
    اس کے مطابق طیارے گِرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
    امریکی چینل سی این این کے مطابق گذشتہ روز کویت میں واقع علی السلیم ہوائی اڈے کے قریب ایف 15 جنگی طیارہ گِر کر تباہ ہوا تھا۔
    ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔
    امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایران ’عمان کی ثالثی میں امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے۔‘ اس حوالے سے علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: ’ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔‘
    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی اٹلانٹک سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے آمادگی کے آثار ظاہر کیے ہیں۔
    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ بات کرنا چاہتے ہیں اور میں بات کرنے پر راضی ہو گیا ہوں، اس لیے میں ان سے بات کروں گا۔ انھیں یہ کام جلد کرنا چاہیے تھا۔‘

    Related Posts

    لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

    صدر ٹرمپ نے ایڈم ٹیلی کو نیا وزیر فوج مقرر کردیا

    انڈیگو طیارہ لینڈنگ کے بعد سری نگر ایئرپورٹ پر حادثہ کا شکار

    مقبول خبریں

      چکوال سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا   افتتاح  ،   عطاء اللہ تارڑ کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

    لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

    کارساز باپ بیٹی ہلاکت کیس: اہم پیشرفت، ملزمہ نتاشا منشیات کے مقدمے سے بھی بری

    صدر ٹرمپ نے ایڈم ٹیلی کو نیا وزیر فوج مقرر کردیا

    کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی، بچہ محفوظ

    بلاگ

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    منزہ گوئندی کے ساتھ ایک شام — ادب، محبت اور یادوں کی خوشبو

    نہاگدرہ۔۔۔تحصیل واڑی کا ایک منفرد وزٹ سپاٹ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.