لاہور(رپورٹ: ملک ظہیر) لاہور کے دو مختلف علاقوں میں سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) کی زیر حراست دو مذید ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کو مختلف مقدمات میں تفتیش کے بعد ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران یہ پولیس پر حملہ ہوگیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ملزم علی احمد، جو بیدیاں روڈ کا رہائشی تھا، ریکوری کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
علی احمد سی سی ڈی اقبال ٹاؤن کی زیر حراست تھا۔ اسی طرح فتح گڑھ میں غلام دستگیر نامی ملزم سی سی ڈی سول لائنز کے اہلکاروں کے ہمراہ ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ وہاں بھی اس کے اپنے ہی ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں غلام دستگیر ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی کے مطابق دونوں واقعات میں فائرنگ کرنے والے ملزمان اندھیرے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
سی سی ڈی: زیر حراست دو مذید ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

