Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا گیا، پٹرول کی قیمت میں 55 روپے لٹر اضافہ، لمبی قطاریں، پمپوں پر شہری ذلیل وخوار ہونے لگے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :حکومتِ پاکستان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کر دیا ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول پمپوں پر شہری لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں اور کئی گھنٹے انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔
    جمعے کی رات کو مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
    قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 321 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 335 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
    نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔علی پرویز ملک کے مطابق سعودی آرامکو نے بھی ینبع پورٹ سے بڑے جہاز کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پاکستان کے سمندری حدود تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ پاکستان کے دو جہازینبع اورفجیرہ پورٹ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ یکم مارچ کو جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرِ ثانی کی گئی تو اس وقت پیٹرول کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل تھی۔ تاہم 6 مارچ تک پیٹرول کی قیمت بڑھ کر 106 ڈالر 80 سینٹ جبکہ ڈیزل کی قیمت تقریباً 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔
    وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کو قیمتوں میں اضافہ کرنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی عالمی مارکیٹ میں صورتحال بہتر ہوگی، قیمتوں کو دوبارہ کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
    اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔
    انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے کوشش کی ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ کمیٹی کی روزانہ بنیاد پر میٹنگ ہوتی ہے جس میں سپلائی، ذخائر اور قیمتوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔
    وزیر خزانہ کے مطابق وہ اور وزیر پیٹرولیم آئندہ دو دنوں میں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز سے ملاقات کریں گے اور انہیں موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھرکے شہروں میں پمپوں پر شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ کراچی کے متعدد علاقوں، بشمول شاہراہِ فیصل میں پٹرول پمپ بند ہونے کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
    قیمتوں میں اضافے کے اعلان سے قبل ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپ بند ہونا شروع ہو گئے تھے اور شہریوں نے بڑی تعداد میں پیٹرول پمپوں کا رخ کیا، قیمتوں میں اچانک اضافے کے بعد شہر بھر کے مختلف پیٹرول پمپوں پر شہریوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
    شہری کئی گھنٹے انتظار کرنے پر مجبور ہیں اور بعض پمپ مالکان اضافی قیمت وصول کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔
    اسلام آباد میں شہری پٹرول پمپوں پر طویل قطاروں میں کھڑے ہیں۔ انتظامیہ نے عوام کے لیے کنٹرول روم نمبر 0519108084 جاری کر دیا ہے تاکہ شہری کسی بھی شکایت یا معلومات کے لیے رابطہ کر سکیں۔
    حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد لاہور کے مختلف پٹرول پمپس پر رش لگ گیا، شہری مہنگا پیٹرول بھی لائنوں میں لگ کر لے رہے ہیں۔
    خیرپور میں بھی شہریوں کے لیے پٹرول مہیا کرنے والے پمپ بند ہیں اور جہاں پٹرول دستیاب ہے وہاں بھی شہری 300 روپے سے زیادہ دے کر پٹرول حاصل نہیں کر سکتے۔
    شہریوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کے بحران کو جلد حل کیا جا سکے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں لوگ پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پریشان تھے اور اب پیٹرول کی قیمت اچانک بڑھا کر ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    Related Posts

     معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن عثمان خان بیٹنی کا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کا دورہ

    محکمہ لیبر سیالکوٹ کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر سے لے کر لیبر آفیسر اور لیبر انسپکٹر کے کمرے خالی

    حیدرآباد سے جامشورو تک ڈبل روڈ کام زور شور کے ساتھ جاری

    مقبول خبریں

    بھائی نے جائیداد کے تنازع پر اپنے سسرال والوں سے مل اپنی بہن کو ق ت ل اور دوسری کو شدید زخمی کر دیا

    چین کے تعاون سے چلنے والی سیندک کان کو سکیورٹی خدشات کے باعث بندش کا خطرہ

    مریم نواز شریف کی جانب سے سیالکوٹ میں الیکٹرک بس سروس کا آن لائن افتتاح

    مریم نواز شریف کا چنیوٹ کے باسیوں کے لئے الیکٹرو بس سروس کا تحفہ

    وفاقی آئینی عدالت کا حارث اسٹیل مل ریفرنس ختم کرنے پر نیب کو نوٹس جاری

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.