Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:میاں حبیب
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    امریکہ اور اسرائیل نے ایسے وقت میں ایران پر حملہ کیا ہے جب ایران کو مذاکرات میں مصروف رکھا ہوا تھا یہ اقدام دھوکہ دہی اور سازش کے مترادف ہے کیونکہ ایک طرف مذاکرات ہو رہے تھے اور ابھی مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچے تھے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا مکار دشمن نے مذاکرات کا چکمہ دے کر پوری ایرانی قیادت کو نشانہ بنایا اس حملے کا نہ کوئی اخلاقی جواز تھا نہ ہی قانونی جواز تھا کیونکہ جس الزام کے تحت ایران پر حملہ کیا گیا اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں یہ کتنا بھونڈا مذاق ہے کہ دو ایٹمی طاقتیں ایران پر اس الزام پر حملہ کر رہی ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے دنیا میں کوئی پوچھنے والا ہو تو ان دونوں سے پوچھا جائے کہ جب امریکہ نے جوہری ہتھیار بنائے تھے تو اس نے کس سے اجازت لی تھی بلکہ اس دنیا میں امریکہ واحد ملک ہے جس نے جاپان کے خلاف یہ ہتھیار استعمال کرکے انسانیت کی دھجیاں بھی اڑائیں آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ قتل وغارت گری امریکہ کر رہا تمام خطرناک قسم کے ہتھیار امریکہ استعمال کر رہا ہے لیکن وہ جس پر چاہتا ہے خطرناک ہتھیاروں کا الزام لگا کر چڑھ دوڑتا ہے یہی حال اسرائیل کا ہے خود جوہری ہتھیار رکھے ہوئے ہے اور پورے خطے کا امن تباہ کر رکھا ہے لیکن دوسروں پر الزام لگا کر ان کو تباہ کرنے کی کارروائیوں میں مصروف ہے دراصل امریکہ اور اسرائیل کی پرانی خواہش ہے کہ ایران میں اسلامی قیادت کا خاتمہ کرکے ان کی مرضی کی کھٹ پتلی قیادت لائی جائے جو امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں پر عمل درآمد کروائے دونوں سمجھتے ہیں کہ ایران گریٹر اسرائیل کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جوہری ہتھیار تو ایک بہانہ ہیں حالانکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اس کے خلاف فتوی دے چکے تھے اور ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن اصل ٹارگٹ کچھ اور ہے جب سے ٹرمپ برسر اقتدار آئے ہیں اسرائیل کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ایران پر بےجا معاشی پابندیاں لگا کر مفلوج کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ایران پچھلے چالیس سالوں سے پابندیوں کے باوجود نہ صرف سروایو کر رہا ہے بلکہ دفاعی ٹیکنالوجی میں ترقی کر رہا تھا اس پر امریکہ اور اسرائیل کو تشویش تھی تاریخ گواہ ہے کہ ایران نے کسی ملک کے خلاف جارحیت نہیں کی لیکن مختلف اوقات میں ایران کی عسکری اور سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا جاتا رہا کئی شہادتوں کے باوجود ایران کے سسٹم پر کوئی فرق نہ پڑا تو اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کر دی اس جنگ میں بھی ایران نے نہ صرف اپنا بھرپور دفاع کیا بلکہ اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر کے اسرائیلیوں کو بنکروں میں پناہ پر مجبور کر دیا بہت سارے لوگ اسرائیل سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ان حالات کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے اپنے سب سے خطرناک بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے ایران پر دنیا کے خطرناک ترین بم برسا کر جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے دعوے کیے بندہ پوچھے کہ اگر آپ نے ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا تھا تو اب جنگ کا کیا جواز باقی بچتا تھا پھر امریکہ نے ایرانی عوام کے اندر پھوٹ ڈلوانے کی کوشش کی بڑے پیمانے پر لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے پر راغب کیا جب ایرانی قیادت نے اس شورش پر قابو پا لیا تو امریکہ کی رجیم چینج کا منصوبہ ناکام ہو گیا اب بھی امریکہ کی دو بڑی خواہشیں تھیں ایک وہ ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کو منظرنامے سے ہٹا کر اپنی مرضی کی قیادت ایران پر مسلط کرنا چاہتا تھا دوسرا وہ چاہتا تھا کہ ایران مذاکرات کے ذریعے سرنڈر کر جائے جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری اختیار کر لے اور جوہری تنصیبات عالمی اداروں کی دسترس میں آجائیں اس کا میزائل پروگرام بھی ختم کر دیا جائے تاکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کو باور کروا سکیں کہ جو کام پچھلے چالیس پچاس سالوں سے امریکہ کے بڑے بڑے صدور نہ کر سکے وہ ٹرمپ نے کر دکھایا ہے لیکن ٹرمپ تاحال اس میں کامیاب نہیں ہو سکے صورتحال یہ ہے کہ بقول امریکہ کے ایران کی عسکری اور سیاسی قیادت ختم ہو چکی ہے ان کا دعوٰی ہے کہ انھوں نے ایک ہزار مقامات کو نشانہ بنایا ہے ان کے 48 لیڈر دنیا میں نہیں رہے اس کے باوجود ایران ڈٹ کر کھڑا ہے ایران کو اب بھی دھمکایا جا رہا ہے کہ وہ سرنڈر کرکے اپنے آپ کو بچا سکتا ہے ورنہ خوفناک تباہی ایران کا مقدر ہے دوسری جانب ایران کو اس بات کا مکمل ادراک تھا کہ ایران کے ساتھ کیا کچھ ہو سکتا ہے انھیں اندازہ تھا کہ ان کی قیادت کو کسی بھی وقت نشانہ بنایا جاسکتا ہے اس لیے ایران نے چوتھے درجے تک متبادل قیادتیں تیار کر رکھی تھیں آج تک امریکہ اور اسرائیل کے ہر حربے کو ایرانی قوم نے اپنی ولولہ انگیز حب الوطنی سے ناکام بنایا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ خوفناک بحران میں ایران اپنی بقا کی جنگ کیسے لڑتا ہے امریکہ اپنی سب سے بڑی فوج کے ساتھ ایران کی ناکہ بندی کیے ہوئے ہے نہ صرف پانیوں پر اپنے بحری بیڑوں کے ذریعے ایران کی ناکہ بندی کیے ہوئے ہے اسرائیل کے ذریعے بھی حملہ آور ہے یورپ کے ممالک بھی جنگ میں اس کا ساتھ دے رہے ہیں قطر، اومان، یو اے ای، سعودی عرب،عراق سمیت متعدد عرب ملکوں میں بھی اپنے فوجی اڈوں سے ایران پر گرفت حاصل کرنے کی کوشش میں ہے اس کے باوجود ایران نے خطے میں موجود متعدد ملکوں میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے اس کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے جس سے دنیا میں توانائی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جنگ نے پورے مڈل ایسٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے خدشہ ہے کہ اگر یہ جنگ بڑھی تو دنیا کی بڑی آبادی متاثر ہو سکتی ہے ابھی دیکھنا یہ ہے کہ ایران اس بحرانی کیفیت میں اپنی بقا کی جنگ کیسے لڑتا ہے اگر ایران کے اندر سے بغاوت نہ ہوئی تو ایران قیادت کے فقدان پر قابو پا لے گا اگر امریکہ کا ایران میں رجیم چینج کا خواب پورا ہو گیا تو پھر سمجھیں مشرق وسطی کی خیر نہیں پھر گریٹر اسرائیل کو بننے سے روکنا بھی مشکل ہو جائے گا لیکن بدقسمتی سے عالم اسلام خاموش ہے عالمی طاقتیں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن ہیں اگر فوری جنگ رکوانے کی کوشش نہ کی گئی اور یہ جنگ طوالت اختیار کر گئی تو یہ جنگ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ٹرمپ پہلے ہی اپنی پالیسیوں اور معاشی ٹیرف سے دنیا کی معیشتوں کو اوتھل پتھل کر چکے ہیں مزید معاشی ناہمواری پھیلے گی اس لیے ضروری ہے کہ اسلامی ممالک چین روس یورپی یونین اس میں اپنا کردار ادا کرے اور ایرانیوں کو جینے کا حق دیا جائے

    Related Posts

    آپریشن غضب للحق: پاک فضائیہ کی ننگرہار اور جلال آباد میں تباہ کن کارروائیاں، خوگانی بیس اور ڈرون اسٹوریج تباہ!

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    PSQCA کا بڑا کریک ڈاؤن،لاہور ، گوجرانوالہ میں درجنوں دکانوں کو نوٹسز ، جعلی ،غیرمعیاری برانڈز شیلف سے ہٹانے کاحکم

    مقبول خبریں

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    بلاگ

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.