پسرور (نمائندہ بے نقاب نیوز / محمد اشفاق)

چونڈہ روڈ پر غوری مارکی کے قریب ٹریکٹر کو پارک کرتے ہوئے ہل سمیت الٹ جانے کے باعث دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 18 سالہ ابوبکر ولد محمد ریاض سکنہ سیدے والی اور 17 سالہ احسن ولد محمد اصغر سکنہ چونڈہ زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں نوجوانوں کو سر پر شدید چوٹیں آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ حادثے کے وقت ان کی حالت نیم بے ہوشی میں بتائی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے تین گاڑیوں کے ہمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا۔ دونوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر باجوہ ہسپتال چونڈہ منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


