Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      طبی دنیا میں بڑا انقلاب؛ پولن اور غذائی الرجی کے خلاف دنیا کی پہلی ریکومبیننٹ ویکسین ’الرجارڈا‘ کا استعمال شروع ، 30 کے بجائے صرف 5 انجیکشنز کا کورس

      ایلن مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی جنگ کو خلا تک پہنچا دیا، امریکا میں اسٹار مائنڈ پروگرام منظور

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یکم جنوری 2027 سے ای پی اے ڈی ایس 2.0 نافذ ہوگا، نواب شاہ میں سیپرا کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نواب شاہ (بیورو رپورٹ) حکومتِ سندھ کی جانب سے سرکاری خریداری اور ٹینڈرنگ کے نظام کو شفاف، مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ای پروکیورمنٹ اینڈ ڈسپوزل سسٹم (ePADS) ورژن 2.0 کے نفاذ کے سلسلے میں سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (SPPRA) کے زیرِ اہتمام ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم نواب شاہ میں ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا۔ تربیتی سیشن میں شہید بینظیرآباد ڈویژن کے مختلف سرکاری محکموں کے 150 سے زائد افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

    یہ تربیتی پروگرام مینیجنگ ڈائریکٹر SPPRA آغا شاہنواز خان کی ہدایات و نگرانی میں منعقد ہوا، جبکہ سیشن کی قیادت سینئر ڈائریکٹر SPPRA محمد ایوب علی خان قائم خانی نے کی۔ پروگرام کے دوران شرکاء کو نئے سسٹم کے طریقۂ کار، الیکٹرانک خریداری کے مختلف مراحل اور عملی نفاذ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر محمد ایوب علی خان قائم خانی نے کہا کہ تربیت کا بنیادی مقصد متعلقہ محکموں کے افسران کو جدید ای پروکیورمنٹ نظام سے روشناس کرانا اور اس کے مؤثر استعمال کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ شرکاء نے مختلف سوالات کے ذریعے نظام کے عملی پہلوؤں کو سمجھنے میں گہری دلچسپی لی اور تربیتی اقدام کو سراہا۔

    واضح رہے کہ SPPRA کے مطابق ePADS ورژن 2.0 کا باقاعدہ نفاذ یکم جنوری 2027 سے عمل میں لایا جائے گا، جس کا مقصد سرکاری خریداری کے عمل میں شفافیت، جوابدہی، تیز رفتاری اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوکل پرسنز اور ماسٹر ٹرینرز کی تربیت سمیت ضروری انتظامات بروقت مکمل کریں۔

    Related Posts

    سونا اور چاندی: قلیل مدتی دباؤ کے بعد 2027 میں بڑی بحالی کی پیش گوئیاں، عالمی اداروں کی نئی رپورٹس سامنے آ گئیں

    ممبئی اور پونے میں بم کی دھمکیوں سے ہلچل، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    خوشاب: کرشنگ سیزن کے دوران اوورلوڈنگ کی روک تھام، ٹریفک پولیس کا ٹالز اور لوڈنگ پوائنٹس کا دورہ

    مقبول خبریں

    سونا اور چاندی: قلیل مدتی دباؤ کے بعد 2027 میں بڑی بحالی کی پیش گوئیاں، عالمی اداروں کی نئی رپورٹس سامنے آ گئیں

    ممبئی اور پونے میں بم کی دھمکیوں سے ہلچل، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    نوکوٹ: لاپتہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کی عدم بازیابی پر ورثاء کا دھرنا، مرکزی شاہراہ بلاک

    یکم جنوری 2027 سے ای پی اے ڈی ایس 2.0 نافذ ہوگا، نواب شاہ میں سیپرا کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    ہالا: مبینہ سود خور کی زیادتیوں کے خلاف محنت کش کا پریس کلب میں احتجاج، انصاف کی اپیل

    بلاگ

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.