Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      طبی دنیا میں بڑا انقلاب؛ پولن اور غذائی الرجی کے خلاف دنیا کی پہلی ریکومبیننٹ ویکسین ’الرجارڈا‘ کا استعمال شروع ، 30 کے بجائے صرف 5 انجیکشنز کا کورس

      ایلن مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی جنگ کو خلا تک پہنچا دیا، امریکا میں اسٹار مائنڈ پروگرام منظور

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ: صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز، انتظامات کا جائزہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (بیورو رپورٹ، سلیم احمد اعوان شیخو): خواتین کے خلاف صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام، حقوق کے تحفظ اور معاشرے میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لیے ضلع سیالکوٹ میں 16 روزہ آگاہی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر/انفورسمنٹ صولت حیات وٹو کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہم کے انتظامات، مجوزہ سرگرمیوں اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاہد اسحاق، ڈسٹرکٹ آفیسر وویمن پروٹیکشن اتھارٹی سیالکوٹ عمران کسانہ ایڈووکیٹ، صدر وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ شبنم آصف، گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کے پروفیسر عدنان عادل اور پروفیسر ڈاکٹر صحبیہ، ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عائشہ فرید، ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی آصفہ یاسر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیراز شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ چیئرپرسن اپوا ثروت قمر، نائب صدر بیداری حنا نورین، نائب صدر ایم اے جناح فاؤنڈیشن صائمہ اصغر، سماجی رہنما محمد اشفاق نذر اور خواجہ عامر رشید سمیت مختلف سرکاری محکموں اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 16 روزہ مہم کے تحت ضلع سیالکوٹ کے مختلف اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں میں خصوصی آگاہی سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔ خواتین کے حقوق، وقار اور تحفظ کے حوالے سے مختلف مقامات پر آگاہی واکس، معلوماتی و خصوصی نمائشوں اور مکالموں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ ان سرگرمیوں میں طلبہ و طالبات، اساتذہ، سرکاری محکموں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کو شامل کیا جائے گا تاکہ صنفی مساوات اور تشدد کے خاتمے کا پیغام معاشرے کے تمام طبقات تک مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر/انفورسمنٹ صولت حیات وٹو نے کہا کہ مہم کے عملی اہداف کے تحت خواتین کو ان کے قانونی حقوق، دستیاب حفاظتی اقدامات اور متعلقہ اداروں سے رجوع کرنے کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تشدد، ہراسانی اور استحصال کے واقعات کی رپورٹنگ کی حوصلہ افزائی، شکایات کے اندراج اور فالو اپ کے نظام سے آگاہی، متاثرہ خواتین کو قانونی رہنمائی و سماجی معاونت کی فراہمی اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ تعلیمی اداروں میں ہونے والی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوان نسل میں خواتین کے احترام، مساوی حقوق اور عدم تشدد کے رویوں کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ گھریلو اور صنفی بنیاد پر تشدد کی مختلف صورتوں، ادارہ جاتی تحفظ اور متاثرہ خواتین کو بروقت معاونت و بحالی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام صرف آگاہی سرگرمیوں تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ اس کے لیے مستقل بنیادوں پر مؤثر اور مربوط اقدامات ناگزیر ہیں۔ سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیموں نے مشترکہ عزم کا اظہار کیا کہ وہ خواتین کے تحفظ، شکایات کے مؤثر ازالے، متاثرہ خواتین کی بحالی اور انہیں قانونی و سماجی معاونت فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ معاشرے میں خواتین کو محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول میسر آ سکے۔

    Related Posts

    سونا اور چاندی: قلیل مدتی دباؤ کے بعد 2027 میں بڑی بحالی کی پیش گوئیاں، عالمی اداروں کی نئی رپورٹس سامنے آ گئیں

    ممبئی اور پونے میں بم کی دھمکیوں سے ہلچل، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    خوشاب: کرشنگ سیزن کے دوران اوورلوڈنگ کی روک تھام، ٹریفک پولیس کا ٹالز اور لوڈنگ پوائنٹس کا دورہ

    مقبول خبریں

    سونا اور چاندی: قلیل مدتی دباؤ کے بعد 2027 میں بڑی بحالی کی پیش گوئیاں، عالمی اداروں کی نئی رپورٹس سامنے آ گئیں

    ممبئی اور پونے میں بم کی دھمکیوں سے ہلچل، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    نوکوٹ: لاپتہ آٹھویں جماعت کی طالبہ کی عدم بازیابی پر ورثاء کا دھرنا، مرکزی شاہراہ بلاک

    یکم جنوری 2027 سے ای پی اے ڈی ایس 2.0 نافذ ہوگا، نواب شاہ میں سیپرا کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    ہالا: مبینہ سود خور کی زیادتیوں کے خلاف محنت کش کا پریس کلب میں احتجاج، انصاف کی اپیل

    بلاگ

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.