لاہور: بے نقاب ٹی وی کو خصوصی ذرائع سے حاصل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متوفی عبداللہ کنویں کے اوپر کھڑا موبائل پر گفتگو کررہا ہے کہ اچانک کنویں کے اوپر ڈھکن غیر متوازن ہوتا ہے اور وہ نیچے جاگرتاہے۔
پولیس تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان عبداللہ گنگا رام اسپتال کی کینٹین میں ملازمت کرتا تھا اور گزشتہ 10 روز سے پراسرار طور پر لاپتہ تھا، جس کی گمشدگی کی اطلاع کینٹین انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو دی گئی تھی۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ سرکل حسنین حیدر نے بے نقاب نیوز ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اس کیس کے حقائق تک پہنچنے کے لئے انتہائی جانفشانی سے کام کیا 19 تاریخ کو درج ہونے والے مقدمہ میں متوفی کے رشتے داروں کا بیان تھا کہ عبداللہ 13 نومبر سے لاپتہ ہے لاتعداد گھنٹوں پر مشتمل فوٹیج کھنگالنے کے بعد بھی عبداللہ کا پتہ نہ چلا تو پھر پولیس نے تکنیکی ذرائع سے موبائل فون کی لوکیشن نکالی تو پتہ چلا کہ فون تو 15 تاریخ کو بند ہوا اورآخری لوکیشن گنگا رام اسپتال کی کنفرم ہوئی جس کے بعد پولیس افسروں نے پھر کمر باندھی اور سیف سٹی کے کیمروں سے لے کر ارد گرد کی عمارتوں کے سب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو کھنگالنے کے بعد بالآخر عبداللہ کو ہم نے دیکھا کہ وہ فون سنتے ہوئے گٹر میں جا گرا ہے جس پر 1122 کو اطلاع دی گئی انہوں نے ڈیڈ باڈی کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا، انہوں نے کہا کہ پولیس نے پرچہ درج ہونے کے بعد ایک لمحہ ضائع کئے بغیر کارروائی شروع کی اور اللہ نے کامیابی دی ۔
10 روز سے پراسرار طور پر لاپتہ نوجوان گنگا رام اسپتال کے کنویں میں کیسے گرا? لاش کیسے ملی? ڈی ایس پی حسنین حیدر کے اہم انکشافات،بے نقاب نیوز کی ایکسلوسو فوٹیج وائرل،


