میاں چنوں (بے نقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال)
تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او شعبان خالد کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک مبینہ منشیات فروش کے قبضے سے 1340 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی محمد زوار حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت پر مامور تھے کہ مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو کر لیا۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے 1340 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے برآمد ہونے والی منشیات قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف دی کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 1997 کی دفعہ 9(1)3C کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔


