لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹا کے نرخ میں کمی لانے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر آٹا اورگندم کی سپلائی ڈبل کردی جائے گی اورسپلائی ڈبل کرنے کے3 دن بعد مہنگا آٹا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں آٹا کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں آٹا کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور آٹا کے نرخ کنٹرول کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ مافیاز کو آٹا کے نرخ میں من مانی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عوام کو سستی گندم اور آٹا کی فراہمی کا عہد ہر صورت نبھائیں گے۔
آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو قابو میں لانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بڑا فیصلہ


