وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں ستھرا پنجاب سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ صفائی سے متعلق شکایات کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیاکہ شہری جگہ جگہ چسپاں کیو آر کوڈ کے ذریعے ستھرا پنجاب ورکرز کی تفصیلات دیکھ سکیں گے۔ شہری متعلقہ کیوآر کوڈ سکین کرکے صفائی سے متعلق شکایات بھی درج کراسکیں گے۔ ستھرا پنجاب کیوآرکوڈ سے صفائی سے متعلق عوامی فیڈبیک بھی لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صفائی سے متعلق شکایات کا چند گھنٹوں میں ازالہ کرنے اور جگہ جگہ کوڑے دان رکھنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گاؤں کے لوگوں کو کوڑے دان میں ہی کوڑا ڈالنے کی ٹریننگ اور ترغیب دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے گاؤں میں ہفتے میں 2 مرتبہ صفائی کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔
اجلاس میں ستھرا پنجاب کے افسروں کی تنخواہ کو کارکردگی سے مشروط کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب ورکرزکی تعداد اور مشینری پوری کرنے اور روزانہ ایک تحصیل کی ڈیپ کلینگ کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈورٹو ڈورویسٹ کلیکشن کا ہدف جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور سڑکوں کے اطراف میں جڑی بوٹیوں اور جھاڑیاں تلف کرنے کیلئے جدید مشینری استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دیہات اور شہری علاقوں میں صفائی پر مساوی توجہ دی جائے۔ شہروں اور دیہات کی صفائی بہت ضروری ہے، صفائی سب کو نظر آتی ہے۔ہر شہر اور گاؤں کی صفائی میں درپیش مشکلات پر قابو پارہے ہیں۔ہرڈسٹرکٹ میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ نظر آنا چاہیے۔نالی اور گلیوں میں باربار کوڑا پھینکنے کی شکایات پر جرمانہ عائد کیا جائے۔کوڑا رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مقامات پر مخصوص کیے جائے۔ کمرشل مارکیٹوں میں جگہ جگہ کوڑے دان اور ڈرم وغیرہ لگائے جائیں۔ریڑھی بازاروں میں کوڑے دان اور صفائی بہت ضروری ہے۔ صفائی کی صورتحال، ورکرز کی حاضری اور مشینری کی فعالیت کی بار بار اچانک چیکنگ کی جائے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے منسٹر بلدیات کو خود چیکنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوا ز نے ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں مشینری اور ورکرز کی دستیابی پر بریفنگ لی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں بھی تعینات ورکرز اور مشینری چیک کی اور ملتان، وہاڑی، لودھراں، خانیوال میں ستھراپنجاب ورکرز اور مشینری کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں ورکرز اور مشینری کی تعداد چیک کی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں ستھراپنجاب کی 93 ہزار سے زائد بیٹ تشکیل دے دی گئیں۔پنجاب بھر میں 51 ہزار سے زائد خالی پلاٹ کی نشاندہی، 30 ہزار خالی پلاٹ سے کوڑا کرکٹ ہٹا دیا گیا۔ صوبے بھر میں ستھرا پنجاب کے تمام ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کا ہدف مکمل کر لیا گیا۔ صوبہ بھر میں 7843 کلومیٹر طویل 8376 ڈرین کی صفائی کی گئی۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس,صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کیو آر کوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ,


