پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’اگر ملک کے نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے کسی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو وہ جمہوری ری سیٹ ہونا چاہیے، جس میں عوام بھی شامل ہوں۔‘
سندھ یوتھ کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’وہ گذشتہ 20 برس سے پاکستان کی سیاست میں ہیں اور اس دوران ان کے تمام سیاسی جماعتوں اور سیاست دانوں سے روابط رہے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’آج ہم جن حالات اور جس مقام پر کھڑے ہیں، اگر میں خود مایوس ہوں تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان کے عوام، خصوصاً نوجوان، کیا محسوس کر رہے ہوں گے۔‘
بلاول بھٹو زرداری کے مطابق جمہوری ری سیٹ کے ذریعے پارلیمان کی بالادستی بحال کرنا، عدلیہ پر عوام کا اعتماد واپس لانا اور انتخابی و احتسابی نظام پر لوگوں کا بھروسہ بحال کرنا ہوگا۔
نوجوانوں کااعتماد بحال کرنے کیلئے ’’جمہوری ری سیٹ’’ ہونا چاہئیے، بلاول بھٹو زرداری


