بے نقاب نیوز (بزنس ڈیسک)
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید 3500 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی بازاروں میں دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 3001 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد دس گرام سونے کا نیا بھاؤ 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی مجموعی قیمت میں 34 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی کا رجحان رہا اور فی اونس سونا 35 ڈالر کم ہوکر 3538 ڈالر پر آگیا ہے۔

