خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)

سپورٹس کمپلیکس میلہ گراوٴنڈ جوہرآباد میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا – اس شاندار ایونٹ میں اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان اور لاہور قلندرز کے مالکان عاطف رانا اور ثمین رانا ٹرائلز کے مہمان خصوصی تھے- ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ڈی پی او ملک طاہر علی، اراکین و سابق اراکین اسمبلی اور دیگر معزز شخصیات نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا- اٹارنی جنرل پاکستان ملک منصور عثمان اعوان اور لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے کرکٹ ٹرائلز کا جائزہ لیا- مہمانوں نے کھلاڑیوں کے کیمپ کا دورہ کیا- لاہور قلندرز کی مہمان ٹیم اور غیر ملکی کھلاڑیوں بھی سپورٹس کمپلیکس میلہ گراؤنڈ آءے- مہمان ٹیم نے سخت سیکیورٹی حصار میں گراؤنڈ کا دورہ کیا اور جاری کرکٹ ٹرائلز کا مشاہدہ کیا- غیر ملکی کھلاڑیوں نے خوشاب کے دورہ پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا- ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی جانب سے ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے خصوصی انتظامات کئے گئے- ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ڈی پی او ملک طاہر علی، رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء، ملک امیر حیدر سنگھا، سابق سینیٹر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، انجئنیرملک طاہر ندیم بگھور، اے ڈی سی ایم ایس، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور دیگر معزز شخصیات نے بھی اس ایونٹ میں شرکت کی۔

