Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ: تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، نالوں کی ڈی سلٹنگ اور سیوریج صفائی کا جائزہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (بیورو رپورٹ: سلیم احمد اعوان شیخو)

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد اویس مشتاق کی ہدایت پر ضلع کونسل سیالکوٹ کی حدودمیں تجاوزات کے خاتمے اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں عدالت گڑھا ریلوے پھاٹک سے اگوکی روڈ تک سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔
    آپریشن کے دوران عدالت گڑھا روڈ پر فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کو ہیوی مشینری کی مدد سے ہٹا دیا گیا جس سے پیدل چلنے والوں کے لئے مختص راستوں کو کلیئر کرانے میں مدد ملی۔ اس موقع پر متعلقہ عملے نے فٹ پاتھوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے اور شہریوں کی آمدو رفت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اقدامات بھی کئے۔
    چیف آفیسر ضلع کونسل سیالکوٹ زبیر وٹو نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد اویس مشتاق کی ہدایات کے مطابق ضلع کونسل کی ٹیمیں تجاوزات کے خاتمے اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے متحرک ہیں۔ عدالت گڑھا میں فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات ختم کی جا رہی ہیں جبکہ علاقے میں نالوں کی ڈی سلٹنگ بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جا سکے اور بارش یا دیگر وجوہات کی بنا پر پانی جمع ہونے کے مسائل سے بچا جا سکے۔
    چیف آفیسر زبیر وٹو نے پکی کوٹلی کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے سیوریج کی صفائی کے جاری کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو صفائی کے عمل کو مؤثر اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے موقع پر موجود عملے سے کام کی صورتحال اور درپیش مسائل کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں ۔انھوں نے کہا کہ ضلع کونسل کی حدود میں تجاوزات کا خاتمہ، نالوں کی صفائی اور سیوریج کے نظام کی بہتری ضلع کونسل کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ٹیموں کو متحرک رکھا گیا ہے اور جہاں بھی کسی قسم کی شکایت موصول ہوگی، اس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں کارروائیاں جاری رہیں گی، اس ضمن میں غفلت یا عدم توجہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    Related Posts

    سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ مزید 3500 روپے سستا ہوگیا

    سپورٹس کمپلیکس میلہ گراوٴنڈ جوہرآباد میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    مقبول خبریں

    سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ مزید 3500 روپے سستا ہوگیا

    سیالکوٹ: تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، نالوں کی ڈی سلٹنگ اور سیوریج صفائی کا جائزہ

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

    آبنائے ہرمز سے نکلنے والے دو بحری جہازوں پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملے

    برطانوی شہریوں کو لوٹنے والا غیر قانونی کال سینٹر بے نقاب؛ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر چھاپہ، 6 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار

    بلاگ

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.