تہران :برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق آبنائے ہرمز سے نکلنے والے دو آئل ٹینکرز کو عمان کے علاقے خصب کے قریب نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ادارے کے مطابق پہلے واقعے میں آئل ٹینکر کے پچھلے حصے کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ عمان کے علاقے خصب سے 20 کلومیٹر شمال میں پیش آیا۔ اس حملے میں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم اس کے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
دوسرے واقعے میں آبنائے ہرمز سے نکلنے والے ایک آئل ٹینکر کو خصب سے تقریباً 31 کلومیٹر مشرق میں نشانہ بنایا گیا۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق ٹینکر کے انجن روم کے علاقے کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا تاہم اس واقعے میں بھی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
آبنائے ہرمز سے نکلنے والے دو بحری جہازوں پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملے

