Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دھان اور پرال کو آگ، 60 بوریاں باسمتی چاول جل کر راکھ، کلہوڑا برادری کا احتجاج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    رپورٹ: مجاہد علی مغل (بھریا سٹی)

    نوشہروفیروز کے علاقے اٹل بوہیو کے قریب گاؤں لاکو فقیر میں دو ایکڑ زمین پر رکھی دھان اور پرال کو اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور 60 بوریاں باسمتی چاول بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔ واقعے کے خلاف کلہوڑا برادری نے شدید احتجاج کیا ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد مٹھل کلہوڑو، ارباب کلہوڑو، حاکم کلہوڑو اور شہیمر کلہوڑی نے بتایا کہ کھوکھر برادری کے ساتھ ان کا گزشتہ 17 برس سے زمین کا تنازعہ چلا آ رہا ہے، جس کے متعدد مقدمات عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ ان کے مطابق اس معاملے کا فیصلہ وڈیرے غلام حسین کلہوڑی کے پاس بھی ہو چکا ہے اور وہاں ان کے پانچ لاکھ روپے بھی موجود ہیں، تاہم اس کے باوجود انہیں مبینہ طور پر ہراساں اور تنگ کیا جا رہا ہے۔

    متاثرین نے الزام عائد کیا کہ آج دو افراد موٹر سائیکل (125) پر آئے اور ان کے ڈیرے پر رکھی پرال اور دھان کو آگ لگا کر موقع سے فرار ہو گئے۔ احتجاج کرنے والوں کے مطابق انہوں نے روڈ پر کھڑے اشاء کھوکھر اور اقبال کھوکھر ولد صدیق کھوکھر کو شک کی بنیاد پر پہچانا ہے۔

     جب وہ عدالت میں پیشی سے گھر واپس پہنچے تو پرال آگ کی لپیٹ میں تھی، جس سے خواتین اور بچوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور بچے گھر تک آگ پہنچنے کے خدشے سے چیخنے لگے۔ متاثرین کے مطابق میونسپل انتظامیہ کی فائر بریگیڈ تاحال موقع پر نہیں پہنچ سکی، جس کے باعث وہ خود بالٹیوں کی مدد سے آگ بجھانے کی جدوجہد کر رہے ہیں، تاہم آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔

    کلہوڑا برادری نے عدالت عالیہ اور اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور 17 سالہ زمینی تنازعے کا مستقل حل نکال کر انہیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-18-at-5.36.56-PM.mp4

    Related Posts

    تلمبہ کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    ائیر سیال کو اٹلی، فرانس، اسپین، جرمنی اور ڈنمارک کے لیے پروازوں کی باقاعدہ اجازت مل گئی

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    مقبول خبریں

    تلمبہ کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

    دھان اور پرال کو آگ، 60 بوریاں باسمتی چاول جل کر راکھ، کلہوڑا برادری کا احتجاج

    ائیر سیال کو اٹلی، فرانس، اسپین، جرمنی اور ڈنمارک کے لیے پروازوں کی باقاعدہ اجازت مل گئی

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.