تلمبہ سے رانا فیصل کی رپورٹ
تھانہ تلمبہ کی حدود میں واقع موضع نصرت پور، راوی بلال چوک (نزد دریائے راوی) کے قریب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، مبینہ طور پر جہانگیر ملوکا گروپ کی فائرنگ کی زد میں آ کر محمد علی ولد بشیر ملوکا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ تلمبہ پولیس کی نفری جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی۔پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



