Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نوشہرہ: سرکاری اسٹور سے بجلی کا سامان چوری کرنے والے دو مطلوب ملزمان گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور: انورزیب خان


    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نوشہرہ میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اسٹور سے بجلی کا قیمتی سامان چوری اور غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والے دو مرکزی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے نوشہرہ پولیس کی بھرپور معاونت سے یہ کارروائی کی۔ گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت محمود خان اور محمد زادہ کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔

    تدتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر پیسکو (PESCO) کے عملے کی ملی بھگت سے سرکاری اسٹور کا سامان چوری کرنے اور اسے بازار میں غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے گھناؤنے دھندے میں ملوث تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس کیس کے سلسلے میں سرکاری اسٹور نوشہرہ سے چوری شدہ 52 بجلی کے کھمبے اور دیگر بھاری الیکٹرک سامان پہلے ہی برآمد کیا جا چکا ہے۔ یاد رہے کہ یہ سامان رواں سال 7 اپریل کو ہزارہ موٹروے پر مانسہرہ منتقلی کے دوران ایک نجی ٹرک سے پکڑا گیا تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ نمبر 15/2026 تعزیرات پاکستان اور پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

    گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور سخت قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سرکل ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس مکروہ دھندے اور غیر قانونی سرگرمی میں مبینہ طور پر ملوث دیگر افراد کو بے نقاب کرنے کے لیے مزید تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔

    Related Posts

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

    لاہور: اسلام پورہ میں ’’ پھولن دیوی ’’نےسب انسپکٹر کے سر پر اینٹ دے ماری، موقع پر گرفتار

    مقبول خبریں

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

    لاہور: اسلام پورہ میں ’’ پھولن دیوی ’’نےسب انسپکٹر کے سر پر اینٹ دے ماری، موقع پر گرفتار

    پاک فوج کا فتح۔3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی، مہمان ٹیم فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.