Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صحافی شاہد میتلا کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور ، پولیس لے کر کوئٹہ روانہ، گرفتاری میری شکایت پر ہوئی ، انوار کاکڑ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :اسلام آباد کی عدالت نے صحافی شاہد میتلا کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا، جس کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے اہلکار انھیں لے کر بلوچستان لے کر روانہ ہو گئے ہیں۔
    شاہد میتلا کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
    این سی سی آئی اے بلوچستان نے عدالت سے سات روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں شاہد میتلا کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
    ساعت کے دوران شاہد میتلا کی جانب سے وکیل حبیب حنظلہ پیش ہوئے۔ انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی ملزم کو ریمانڈ پر دوسرے صوبے منتقل کرنے کے لیے پولیس رولز کے تحت ہوم آفس کے ساتھ رابطہ اور منظوری ضروری ہوتی ہے۔
    وکیل کے مطابق شاہد میتلا کا کہنا ہے کہ انھوں نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف متعدد ٹویٹس کی ہیں اور انھیں بلوچستان میں خطرہ لاحق ہے۔

    The government is not behind this arrest,it’s pursued on my complainant will defend with ferocity any attack on my repute,pretend gladiator join the arena freedom of press does not entitle you for mendacity,wish you’d learnt basic ethos at beginning of career.

    — Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 18, 2026


    وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں اب تک مقدمے کی ایف آئی آر (فرسٹ انفارمیشن رپورٹ) فراہم نہیں کی گئی، جبکہ اسی مقدمے میں اسلام آباد ہائی کورٹ ان کی حفاظتی ضمانت منظور کر چکی ہے۔
    دریں اثنا سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ شاہد میتلا کی گرفتاری ان کی شکایت پر کی گئی ہے۔
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا: ’میں اپنی ساکھ پر کسی بھی حملے کا دفاع پوری شدت سے کروں گا۔ آزادیٔ صحافت آپ کو جھوٹ پھیلانے کا حق نہیں دیتی۔‘

    Related Posts

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

    لاہور: اسلام پورہ میں ’’ پھولن دیوی ’’نےسب انسپکٹر کے سر پر اینٹ دے ماری، موقع پر گرفتار

    مقبول خبریں

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

    لاہور: اسلام پورہ میں ’’ پھولن دیوی ’’نےسب انسپکٹر کے سر پر اینٹ دے ماری، موقع پر گرفتار

    پاک فوج کا فتح۔3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی، مہمان ٹیم فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.