Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’’ انصاف عوام کی دہلیز پر’’وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پر پنجاب میں پنچایتی نظام بحال

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں صلح صفائی اور ثالثی کی صدیوں پرانی روایات کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پر فوری و سستا انصاف فراہم کرنے کے لیے پنچایت نظام کے قیام کی اصولی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مجوزہ پنچایت نظام کے خدوخال، طریقہ کار اور دائرہ اختیار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت یونین کونسل، موضع، علاقے اور گاؤں کی سطح پر باقاعدہ پنچایت کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جو فریقین کی باہمی رضامندی سے مقامی تنازعات حل کریں گی، متعلقہ ڈپٹی کمشنر غیر جانبدار اور عوامی اعتماد کے حامل مستقل مقامی رہائشیوں کو پنچایت کا رکن مقرر کرے گا، ارکان کے انتخاب کیلئے نیک نامی، غیرجانبداری اور دانشمندی کو بنیادی معیار بنایا جائے گا، پنچایت میں نمبردار، اساتذہ، ریٹائرڈ ججز، ریٹائرڈ فوجی افسران، ریٹائرڈ سول سرونٹس اور علاقے کی دیگر معزز شخصیات کو شامل کیا جائے گا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/mns-6.mp4

    بتایا گیا ہے کہ اس نظام کے تحت خواتین، اقلیتوں، غریبوں اور پسماندہ طبقات کے لیے انصاف تک رسائی کو آسان اور مؤثر بنانے کا خصوصی ہدف مقرر کیا گیا ہے، پنچایت نظام مکمل طور پر قانونی حدود، انصاف اور غیر جانبداری کے اصولوں کا پابند ہوگا، اس کے ساتھ ساتھ عدالتی دائرہ اختیار اور ہر شہری کے عدالتی تحفظ کے حصول کے بنیادی حق کو بھی مکمل طور پر برقرار رکھا جائے گا، پنچایتی نظام کے خواتین اور کمزور طبقات کے خلاف کسی بھی ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کیلئے دائرہ اختیار سے متعلق ایک باقاعدہ نیگیٹو لسٹ بھی جاری کی جائے گی، جس کے تحت سنگین نوعیت کے مقدمات پنچایت کے دائرہ کار سے باہر ہوں گے۔
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ تنازعات کے غیر رسمی حل کو باقاعدہ قانونی دائرہ کار میں لانے کے لیے پنجاب پنچایت ایکٹ متعارف کرایا جا رہا ہے، جو باہمی رضامندی سے تنازعات حل کرنے کے لیے ایک سادہ، کم خرچ اور آسان فورم فراہم کرے گا، متعلقہ حکام سے پنچایت پروگرام کے لیے رولز، پالیسی گائیڈ لائنز اور ضوابط کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پنچایت کے اختیارات کے تعین کے لیے واضح اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں معاشرتی ثالثی کے ذریعے چھوٹے موٹے جھگڑے نمٹانے کی صدیوں پرانی روایت موجود ہے، اور تنازعات کو باہمی افہام و تفہیم، مکالمے اور معززین کی دانشمندی سے حل کیا جا سکتا ہے، باہمی اختلافات کے حل کے لیے عدالت ہی پہلا فورم نہیں بلکہ پنچایت کو ہونا چاہیے کیونکہ اس نظام کے قیام سے عدالتوں پر زیرِ التواء مقدمات کا بوجھ کم ہوگا اور فوری انصاف ممکن ہوسکے گا، حکومت سماجی تبدیلی کے ذریعے انصاف کو عوام کی دہلیز تک پہنچائے گی اور شہریوں کو نچلی سطح پر اختیارات میں شراکت دار بنا کر اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار دے گی۔

    Related Posts

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

    لاہور: اسلام پورہ میں ’’ پھولن دیوی ’’نےسب انسپکٹر کے سر پر اینٹ دے ماری، موقع پر گرفتار

    مقبول خبریں

    پیوٹن اور ٹرمپ کا ایک سال بعد مصافحہ، دنیا بھر کی نظریں چین پر،’’سپر ٹرائیو’’ میٹنگ کیا رنگ لائے گی?

    ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون مار گرایا

    لاہور: اسلام پورہ میں ’’ پھولن دیوی ’’نےسب انسپکٹر کے سر پر اینٹ دے ماری، موقع پر گرفتار

    پاک فوج کا فتح۔3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی، مہمان ٹیم فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی مشکلات کا شکار

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.