Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکپتن: قبضہ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، 13 کروڑ 25 لاکھ مالیت کی 48 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پاکپتن(رپورٹ:اکرام حسین شاہ )

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین سے واگزار کرانے اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایات اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رافعہ قیوم کی زیرِ نگرانی محکمہ ریونیو کے عملے اور پیرا فورس (PERA Force) نے دو مختلف مواضعات میں مؤثر آپریشن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 48 ایکڑ (384 کنال) قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرا لی، جس کی تخمینہ مالیت 13 کروڑ 25 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔کارروائی کے دوران موضع چک محمد پور جاگیر میں 12 ایکڑ جبکہ موضع چک ڈھکو چشتی میں 36 ایکڑ زرعی و قیمتی سرکاری اراضی کو ناجائز قابضین کے چنگل سے مکمل طور پر آزاد کرایا گیا۔ حلقہ پٹواری اور متعلقہ ریونیو عملے نے پیرا فورس کے تعاون سے واگزار کرائی گئی تمام 384 کنال اراضی محکمہ ریونیو کی تحویل میں لے لی ہے، جبکہ سرکاری ملکیت کی واضح نشاندہی کے لیے موقع پر سرکاری تختی بھی نصب کر دی گئی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف رضا کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی قومی اثاثہ اور عوام کی امانت ہے، جس پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں کو قبضہ مافیا سے پاک کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو سخت ہدایت جاری کی کہ واگزار شدہ اراضی کی مستقل حفاظت اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں دوبارہ کسی قسم کے ناجائز قبضے کی کوشش نہ ہو، اور قبضہ مافیا کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-18-at-10.42.49-AM-1.mp4

    Related Posts

    صدر ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث پاکستانی شہری کو 27 سال قید

    خلیج میں کشیدگی خطرناک مرحلے میں داخل، ایران کے کویت، بحرین میں امریکی فوجی بیس پر جوابی ڈرون حملے

    جٹ برادری کو متحد کرنے کے لیے "جٹ ویلفیئر الائنس سندھ” کے قیام کا اعلان

    مقبول خبریں

    صدر ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث پاکستانی شہری کو 27 سال قید

    پاکپتن: قبضہ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، 13 کروڑ 25 لاکھ مالیت کی 48 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار

    خلیج میں کشیدگی خطرناک مرحلے میں داخل، ایران کے کویت، بحرین میں امریکی فوجی بیس پر جوابی ڈرون حملے

    جٹ برادری کو متحد کرنے کے لیے "جٹ ویلفیئر الائنس سندھ” کے قیام کا اعلان

    یااللہ خیر، سوات میں زلزلے کے جھٹکے ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے خوفزدہ لوگ باہر نکل آئے

    بلاگ

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.