بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
بروری پولیس کی کارروائی، 10 کلو آئس منشیات برآمد، ملزم گرفتار پولیس کے مطابق
بروری پولیس نے کوئٹہ اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد سلیم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 10 کلو گرام آئس (شیشہ) برآمد کر لی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 326/2026 بجرم 9(2)(b) CNS Act درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ منشیات فروش کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔


