میاں چنوں (عاصم کمال، بینقاب نیوز): تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی میاں چنوں شعبان خالد گورایہ نے اے ایس آئی محمد عمران اور پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ کارروائی کے دوران ملزم محمد عمران ولد عبدالستار قوم آرائیں سکنہ چک نمبر 9/14 ایل کو گرفتار کر لیا گیا۔
تلاشی لینے پر ملزم کے قبضے سے 1320 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے منشیات قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف امتناعِ منشیات ایکٹ کی دفعہ 9C کے تحت مقدمہ نمبر 1277/26 درج کر لیا ہے اور اسے حوالات میں بند کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

