اسلام آباد :تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کے ان ٹیک میں خرابی کے باعث پیدا ہونے والے سوراخ کو بند کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے، جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں ہر قسم کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔
واپڈا ذرائع کے مطابق متاثرہ مقام پر ہیوی واٹر پمپس کے ذریعے پاور ہاؤس سے پانی کے اخراج کا عمل جاری ہے اور پانی کو روکنے کے لیے ٹنل نمبر 5 کے سامنے ہیوی گیٹ نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیم کی سلامتی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے تکنیکی ٹیمیں موقع پر ہنگامی طور پر مصروفِ عمل ہیں۔

