Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مٹیاری: تین سال قبل قتل ہونے والے امیر بخش خاصخیلی کی بیوہ کا انصاف کے لیے مطالبہ، پولیس اور مخالفین پر سنگین الزامات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مٹیاری (عامر علی انڑ): مٹیاری کی تحصیل ہالا لنک روڈ پر تین سال قبل قتل ہونے والے امیر بخش خاصخیلی کی بیوہ انصاف کے لیے صحافیوں کے سامنے پیش ہو گئی ہیں۔ بیوہ خاتون نے پولیس اور مخالفین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے تحفظ اور فوری انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

    مقامی صحافیوں کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ہالا آئی ہوئی تھی اور واپسی کے وقت جاوید نامی شخص اور ایک نامعلوم نقاب پوش نے اسے مبینہ طور پر ہراساں کیا۔ اس نے بتایا کہ جاوید اس کے دیور کا بیٹا ہے اور شوہر کے قتل سے ایک ماہ قبل بھی اسے دھمکیاں دی گئی تھیں، جن کے تمام شواہد اس کے پاس موجود ہیں۔

    متاثرہ خاتون کے مطابق اس کے شوہر کو جائیداد اور زمین کی فروخت کے تنازع پر اس کی آنکھوں کے سامنے قتل کیا گیا، لیکن المیہ یہ ہے کہ آج تک اس واقعے سے متعلق اس کا اپنا بیان تک ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ اس نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے صرف مخالف فریق کا مؤقف سنا، جبکہ اسے الٹا حراست میں رکھ کر ناانصافی کا نشانہ بنایا گیا۔

    بیوہ کا مزید کہنا تھا کہ نورجہاں خاصخیلی اور زیب النساء رانی کے ساتھ ان کا جائیداد کا تنازع طویل عرصے سے چل رہا ہے۔ گزشتہ 18 سال سے اسے اور اس کے شوہر کو مسلسل دھمکیاں دی جاتی رہیں، یہاں تک کہ اس کا شوہر قتل کر دیا گیا اور اب اسے بھی جھوٹے مقدمات اور قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے پریشان کیا جا رہا ہے۔

    متاثرہ نے شکایت کی کہ مخالفین نے ان کے گھر کا تمام سامان، کپڑے، برتن، دیگر گھریلو اشیاء اور مویشی بھی اٹھا لیے ہیں، جبکہ اس کے برعکس اس کے خلاف بھی جھوٹی ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔ اس وقت معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، لیکن اس کے باوجود مخالف فریق کی جانب سے خوفزدہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    خاتون نے انکشاف کیا کہ مخالفین نے ان کے بزرگ والد پر بھی زمین پر جا کر تشدد کیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت سے رجوع کرنے کے باوجود ہراسانی بند نہیں ہوئی، اور انہیں ہر پیشی پر کراچی سے ہالا آنا پڑتا ہے جس کے باعث ان کے معصوم بچوں کی تعلیم بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

    متاثرہ بیوہ نے آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مخالف فریق کی جانب سے مختلف تھانوں میں درج کرائی جانے والی بے بنیاد ایف آئی آرز کا نوٹس لیا جائے اور اسے اور اس کے خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہوئے شوہر کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

    Related Posts

    نیویارک، تین منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، تین افراد ہلاک،17 سے زائد زخمی

    آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں بارش، سرد ہوائیں، ٹھنڈ بڑھ گئی

    مقبول خبریں

    نیویارک، تین منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، تین افراد ہلاک،17 سے زائد زخمی

    آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں بارش، سرد ہوائیں، ٹھنڈ بڑھ گئی

    راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر57 رنز بنالیے

    گورنمنٹ ہسپتال سکھر میں فائر سیفٹی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرزبا ر ے   خصوصی آگاہی و تربیتی سیشن

    بلاگ

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.