راولپنڈی
جیل ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور بشریٰ بی بی سے ان کے قانونی نمائندوں اور سینئر وکلا سردار لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے تناظر میں کرائی گئی جو کہ دو گھنٹے سے زائد طویل عرصے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وکلا نے بانی پی ٹی آئی کے زیرِ سماعت مقدمات، عدالتی امور اور قانونی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی۔ طویل قانونی نشست کے بعد دونوں قانونی رہنما بغیر میڈیا سے گفتگو کیے جیل کے احاطے سے روانہ ہو گئے۔

