Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

      ہنی ٹریپ:اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کا معاشقے کا اعتراف، 81 ارب ڈالر کی طلاق اور امریکی قومی سلامتی پر سنسنی خیز سوالات

      نیوکلیئر دھماکے کے ذریعے زمین کو خطرناک سیارچوں سے بچانا تکنیکی طور پر ممکن، نئی تحقیق میں اہم انکشاف

      24 گھنٹے 24 منٹ میں 23 ہزار 155 کلومیٹر کی نان اسٹاپ پرواز، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ساف چیمپئن شپ بھارت نے مالدیپ کو شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنا دی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ساف چیمپئن شپ 2026 میں بھارت نے مالدیپ کو ایک صفر سے شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنا دی۔ پاکستان گروپ بی میں تین پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہا جبکہ بھارت چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست ہے۔

    ڈھاکا کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے سہیل احمد بھٹ نے 38ویں منٹ میں پنالٹی پر فیصلہ کن گول کیا۔ یہ پنالٹی عبدالرابیہ کو حریف کھلاڑی کی جانب سے باکس میں فاؤل کیے جانے پر ملی۔ مالدیپ کو دونوں میچز میں شکست ہوئی، ٹیم کوئی گول نہ کرسکی جبکہ اس کے خلاف چار گول ہوئے۔

    پاکستان نے ٹورنامنٹ کا آغاز بھارت کے ہاتھوں 3-2 کی شکست سے کیا تھا، تاہم اتوار کو مالدیپ کو 3-0 سے ہرا کر کم بیک کیا۔ اس میچ میں 19 سالہ اسٹرائیکر نجیب اللہ خان نے پہلے ہاف میں دو گول کیے تھے۔ پاکستان نے گروپ مرحلے میں مجموعی طور پر پانچ گول کیے اور تین گول کھائے، یوں اس کا گول فرق پلس دو رہا۔

    پاکستان اب ہفتہ 14 نومبر کو سیمی فائنل میں گروپ اے کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گا۔ اس گروپ میں میزبان بنگلہ دیش کے تین پوائنٹس ہیں جس نے بھوٹان کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔ سری لنکا اور بھوٹان کا میچ 2-2 سے برابر رہنے کے بعد بنگلہ دیش نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔بنگلہ دیش آج سری لنکا کے خلاف گروپ کا آخری میچ کھیلے گا۔ کامیابی یا ڈرا کی صورت میں بنگلہ دیش گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کے مدمقابل آئے گا جبکہ سری لنکا کی جیت اسے ٹاپ پوزیشن دلا دے گی۔ ایسی صورت میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔بھارت گروپ بی میں پہلے نمبر پر آنے کے باعث دوسرے سیمی فائنل میں گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے کھیلے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 17 نومبر کو ہوگا۔

    Related Posts

    مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

    اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے قانونی ٹیم کی طویل ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    شاہ رخ خان سے پہلے، سلمان خان دسمبر میں دھوم مچانے کے لیے تیار، ’ماتربھومی‘ کی ریلیز کی تاریخ طے پا گئی، ٹریلر جاری

    مقبول خبریں

    مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

    ساف چیمپئن شپ بھارت نے مالدیپ کو شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی بنا دی

    اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے قانونی ٹیم کی طویل ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    شاہ رخ خان سے پہلے، سلمان خان دسمبر میں دھوم مچانے کے لیے تیار، ’ماتربھومی‘ کی ریلیز کی تاریخ طے پا گئی، ٹریلر جاری

    راولپنڈی ٹیسٹ: تیسرے دن سری لنکا نے4 وکٹ پر 404 رنز بنالیے

    بلاگ

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    علامہ اقبال کا پیغام، مقدر کا ستارہ کون؟؟؟

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.