کراچی :پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ہوئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 3400 روپے اور 10 گرام سونا 2915 روپے سستا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں بدھ کے روز بھی پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح مقامی سطح پر 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 915 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 049 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 45 روپے اضافے کے بعد بڑھ کر 5 ہزار 768 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 39 روپے اضافے کے بعد بڑھ کر 4 ہزار 945 روپے پر آگئی۔

