واشنگٹن / تل ابیب: مشرقِ وسطیٰ میں تقريباً 9 ماہ سے جاری شدید تنازع کو ختم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے باوجود، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران پر دوبارہ امریکی فوجی حملے کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ٹیلی فون کالز کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کو ہدف بناتے ہوئے ایک اور بڑی فوجی مہم شروع کرے۔ تاہم، اس کے برعکس عرب اور مسلم ممالک کے رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان پر زور دے رہے ہیں کہ وہ کسی بھی نئی فوجی کارروائی سے گریز کریں۔ع
ترکیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (UAE) اور قطر کے رہنماؤں نے حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ براہِ راست رابطے کر کے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کو مزید وقت دینے پر زور دیا ہے۔
ان رہنماؤں کا موقف ہے کہ ایران پر مزید حملے خطے کو ایک بڑی اور ناقابلِ کنٹرول جنگ میں دھکیل سکتے ہیں، جس سے ایرانی ردِعمل کا دائرہ کار بڑھے گا اور علاقائی معیشتوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ فی الوقت ایران پر مزید فوری اور بڑے پیمانے پر عسکری حملوں کا امکان کم ہے۔ ٹرمپ نے سفارتی کوششوں اور صورتحال کو برقرار رکھنے کی ترجیح کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب، ایران اور امریکہ کے درمیان تعطل تاحال برقرار ہے۔ ایرانی حکومت امریکی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے، بحری ناٹک بندی (Naval Blockade) کے خاتمے اور دیگر شرائط کے بغیر مذاکرات پر تحفظات کا اظہار کر رہی ہے، جس کے باعث سفارتی کوششیں تاحال حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکی ہیں۔
’’ایران پر نئے امریکی حملے کریں ’’نیتن یاہو کا ڈونلڈ ٹرمپ کو صبح شام ٹیلے فون

