پسرور (نمائندہ بے نقاب نیوز محمد اشفاق)
پسرور کے علاقے ڈھوڈا روڈ پر ہیبت پور سٹاپ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں شدید تصادم کا واقعہ پیش آیا ۔حادثے کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان محمد افضل ولد یوسف (سکنہ ڈھوڈا روڈ دھاریوال) شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ محمد افضل کا بایاں بازو ٹوٹ گیا جبکہ چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید خراشیں آئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق یہ حادثہ مبینہ طور پر لاپرواہی اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمی کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال پسرور منتقل کر دیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔


