دیر بالا(ڈسٹرکٹ رپورٹر سدیس شیخ)
دیر ٹاؤن یونٹی ایکشن کمیٹی کے صدر اور دیگر عہدیداران و ممبران نے ڈپٹی کمشنر دیر بالا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران علاقے میں امن و امان کی صورتحال، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خاتمے، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور دیگر اہم عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کمیٹی کے ممبران نے امن و امان کے قیام اور منشیات کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے حوالے سے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کیں، جبکہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔



