Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمے کے وزیر لیو ہائی شینگ کی ملاقات ہوئی، جس میں پاک چین تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری، انفراسٹرکچر، آئی ٹی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی روابط، علاقائی و عالمی امور اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی محکمے (IDCPC) کے وزیر مسٹر لیو ہائی شینگ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔
    وزیراعظم نے مسٹر لیو ہائی شینگ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین آہنی دوستی، آزمودہ اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد، احترام اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے روابط پر استوار ہے۔
    وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مسلسل سیاسی روابط اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے درمیان ادارہ جاتی روابط کے فروغ اور تعاون کو آگے بڑھانے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی محکمے کے اہم کردار کو سراہا۔
    وزیراعظم نے چین کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زرعی شعبے میں جدت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کو سراہا۔
    مسٹر لیو ہائی شینگ نے چینی قیادت کی جانب سے وزیر اعظم کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط اور سیاسی جماعتوں کے مابین تبادلوں میں جاری پیش رفت کو پر اطمینان کا اظہار کیا، جس کا مقصد دونوں ممالک کی آہنی دوستی کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
    دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
    وزیراعظم نے معزز مہمان اور ان کے ہمراہ آنے والے چینی وفد کے اعزاز میں عشائیے کی بھی میزبانی کی۔

    Related Posts

    نوابشاہ: مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات اور ہراسانی کے خلاف محمد عادل آرائیں کا پریس کلب میں احتجاج، فوری تحفظ کی اپیل

    پیدل زمین کا چکر لگانے کا سفر،28 سال بعد برطانوی مہم جو کی گھرواپسی،

    مولانا فضل الرحمان کے خلاف مبینہ میڈیا ٹرائل اور غیر قانونی نوٹسز ناقابلِ قبول ہیں: جے یو آئی ہالا

    مقبول خبریں

    نوابشاہ: مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات اور ہراسانی کے خلاف محمد عادل آرائیں کا پریس کلب میں احتجاج، فوری تحفظ کی اپیل

    وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    پیدل زمین کا چکر لگانے کا سفر،28 سال بعد برطانوی مہم جو کی گھرواپسی،

    اٹک میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تاریخی استقبال: گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح، طلبہ میں لیپ ٹاپ اور کروڑوں کے سکالرشپس تقسیم!

    عنوان:سامارو میں منشیات کے مبینہ کاروبار کے خلاف احتجاج، شہر کو منشیات سے پاک کرنے کا مطالبہ

    بلاگ

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.