نوابشاہ (بیورو رپورٹ: نفیس آرائیں)
علاقے عیسرپورہ کے رہائشی محمد عادل آرائیں ولد محمد رمضان آرائیں نے مقامی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ منو آباد کے رہائشی نعمان فاروق ولد محمد فاروق نے ان کا جینا محال کر رکھا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ موصوف کی جانب سے مختلف طریقوں اور مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات درج کروا کر انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، اور اس غیر قانونی عمل میں ان کے بعض قریبی رشتہ دار بھی معاونت کر رہے ہیں۔
محمد عادل آرائیں کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خلاف باقاعدہ جھوٹی پروپیگنڈا مہم بھی چلائی جا رہی ہے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بھائی زبیر، جن سے وہ پہلے ہی باقاعدہ لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں، کے ذاتی معاملات میں بھی انہیں بلاوجہ گھسیٹ کر پریشان کیا جا رہا ہے۔
آخر میں انہوں نے اعلیٰ حکام، پولیس اور متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ انہیں نعمان فاروق سے جان و مال کا شدید خطرہ لاحق ہے، لہٰذا اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے اور اس ہراسانی کے سلسلے کو فی الفور بند کروایا جائے۔


