کراچی :ایل پی جی ایسوسی ایشن کا 16 نومبر سے ہڑتال کا اعلان، ایل پی جی ایسوسی ایشن کے مطابق نئے فارمولے سے قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوگا۔
ایل پی جی مارکیٹز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال اور ایل پی جی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے تمام ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس کے بعد خدشہ ظاہر کیا کہ حکومتی فارمولے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب اوگرا نے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 14 روپے 73 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 294 روپے جبکہ 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 173 روپے 86 پیسے اضافے کے ساتھ 3,470 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق تمام تر واویلے، خبروں اور نوٹسز کے باوجود ملک میں ایل پی جی سرکاری ریٹ پر دستیاب ہونا تو دور ریٹس میں کمی تک نہیں ہوئی ہے۔ آج بھی رہٹ 550 سے 570 روپے فی کلو ہے جبکہ سرکاری ریٹ 280 روپے فی کلو ہے۔

