Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ: ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مبینہ ڈرامہ بازی اور ہنگامہ آرائی، پولیس کی کارروائی اور سوالیہ نشان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (بیورو رپورٹ: سلیم احمد اعوان شیخو)

    سیالکوٹ کے علاقہ ڈسکہ روڈ پر واقع فراز سپورٹس فیکٹری سے ملحقہ فراز سپورٹس سٹیڈیم اور سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رونما ہونے والے ہنگامہ آرائی کے واقعے نے انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر شدید سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق، ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مبینہ ڈرامہ بازی اور عوام کو پرکشش انعامات کا لالچ دے کر بیوقوف بنانے کے نتیجے میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، جس کے دوران متعدد افراد شدید زخمی ہوئے، قیمتی جانیں خطرے میں پڑیں اور کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جبکہ مرکزی کردار "مسٹر پتلو” موقع سے غائب ہو گیا۔اس پورے واقعے نے مقامی انتظامیہ کی غفلت کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ عام شہریوں کے معمولی ٹریفک چالان کرنے والی ٹریفک پولیس سمیت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ڈسکہ اور تھانہ موترہ کی پولیس اور ایس ایچ او مبینہ طور پر اس بات سے بالکل بے خبر رہے کہ اتنے دنوں سے علاقے میں کیا کچھ ہو رہا ہے اور دولت کی کھلی نمائش کتنی بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔ عوام کو کسی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا اور جب نقصان ہو گیا تب جاکر ہوش آیا۔دوسری طرف، اس واقعے پر مذہبی و سیاسی حلقوں کا کردار بھی زیرِ بحث ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر کوئی غریب شہری محفلِ سماع (قوالی) یا کوئی لائٹ میوزک کا چھوٹا موٹا پروگرام کروانا چاہے تو جماعت اسلامی فوری طور پر پابندی لگوانے کے لیے میدان میں آ جاتی ہے، لیکن اتنی بڑی بدنظمی، ہنگامہ آرائی اور خونی کھیل کے دوران جماعت اسلامی کی خاموشی ہر کسی کی سمجھ سے بالاتر ہے۔پولیس نے واقعے کے بعد مسٹر پتلو اور چند دیگر افراد کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا ہے، تاہم عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے کہ روایتی سست روی کی وجہ سے اس معاملے میں بھی ہمیشہ کی طرح "مٹی پاؤ” پالیسی اپنائی جائے گی اور مجرم قانون کی گرفت سے بچ نکلیں گے۔

    Related Posts

    فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، کانگ پوکپی سے دو لاشیں برآمد

    اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: دونوں کی ملاقات بھی کروا دی گئی!

    "افغان سرزمین سے دہشت گردی ": امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو پاکستان کے تحفظات پر بول پڑے؛ کیا واشنگٹن اب طالبان کو لگام دے گا؟

    مقبول خبریں

    فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، کانگ پوکپی سے دو لاشیں برآمد

    اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: دونوں کی ملاقات بھی کروا دی گئی!

    "افغان سرزمین سے دہشت گردی ": امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو پاکستان کے تحفظات پر بول پڑے؛ کیا واشنگٹن اب طالبان کو لگام دے گا؟

    ’’بھائی تو ہی انقلاب لے آ،تیری مہربانی’’ مسٹر پتلو کی شادی پر ہجوم اورفواد چودھری کا طنز

    سیالکوٹ: شادی کی تقریب میں انعام کا لالی پاپ اور بھگدڑ کا ڈرامہ، پولیس کا بڑا ایکشن!6 ملزمان گرفتار،باقیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

    بلاگ

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.