امفال:
بھارتی ریاست منی پور کے ضلع نونی میں حریف مسلح گروپوں کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں کوکی برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ پُرتشدد واقعہ ضلع کے کیکرو ناگا گاؤں میں پیش آیا۔دوسری جانب، سکیورٹی فورسز نے ضلع کانگ پوکپی کے ایک پہاڑی علاقے سے دو نامعلوم لاشیں بھی برآمد کی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت اور اس حوالے سے قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے، جبکہ دونوں اضلاع میں کشیدگی کے پیشِ نظر سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

