ماسکو :روسی جوہری توانائی کے ادارے ’روساٹوم‘ (Rosatom) نے ایران میں مجموعی طور پر 8 نئے جوہری پاور یونٹس کی تعمیر سے متعلق اہم معاہدوں پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں، جن میں ملک میں چھوٹے درجے کے جوہری بجلی گھر (SMRs) تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
روساٹوم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران کے معروف بوشہر جوہری بجلی گھر کے دوسرے اور تیسرے یونٹ کی تعمیر کا کام اس وقت تیز رفتاری سے جاری ہے، جہاں فی الحال 142 روسی ماہرین اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ روسی جوہری کمپنی نے بوشہر پلانٹ پر کام کرنے والے اپنے ماہرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے بڑھا کر 700 تک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے اپنے توانائی کے شعبے کو وسعت دینے کے لیے سال 2041 تک جوہری توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کو بڑھا کر 20 گیگاواٹ تک پہنچانے کا
روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط

