Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایپل نے نیا آئی پیڈ منی متعارف کرادیا، جانئیے خصوصیات

      واٹس ایپ کا سرپرائز: انسٹاگرام ریلز اب براہِ راست شئیر کرنیکے لئے نیا فیچر تیار! طریق کار جانئیے

      ’’کام رکے نہ کاروبار’’ ویو نے طاقتور ترین بیٹری والا فون Y32 متعارف کرا دیا

      روایتی جنگ کا دور ختم: سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت نے تاریخ بدل دی

      NCCIA کا چھاپہ ، فحش کارٹون فلمیں بنانے اور بیرون ملک ڈسٹری بیوٹ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 42 گرفتار،12 بچے بازیاب

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف سکیورٹی بیریئرز کیس کا فیصلہ محفوظ، 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    انسداد دہشت گردی عدالت نے انسانی حقوق کی وکیل ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف اسلام آباد میں سکیورٹی بیریئرز ہٹانے کے مقدمے کا ٹرائل مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔
    اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے کی سماعت کی، جس کے دوران دونوں ملزمان نے ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 342 کے تحت اپنے بیانات قلمبند کرائے۔
    سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے مقرر کیے گئے سرکاری وکیل نے بھی حتمی دلائل مکمل کیے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔استغاثہ کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پرالزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی روٹ پر نصب رکاوٹیں ہٹائیں اور سرکاری امور کی انجام دہی میں خلل ڈالا، استغاثہ نے دونوں پر عوام کو بدامنی پر اکسانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 7 اکتوبر کو دونوں ملزمان پرفرد جرم عائد کی تھی تاہم انہوں نے الزامات کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہیں مقدمے کے ریکارڈ کی نقول فراہم نہیں کی گئیں اور کارروائی سے قبل وکلا سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی گئی، عدالت نے ان اعتراضات کے باوجود فرد جرم کی کارروائی مکمل کی تھی۔
    مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے تاہم دفاعی وکلا مقررہ کارروائی کے دوران گواہوں پر جرح مکمل نہیں کرسکے۔اس کے بعد عدالت نے سرکاری وکیل مقرر کیا جبکہ وکیل تیمور جنجوعہ کی جگہ اعتراضات کے بعد عاطف محمود کو ذمہ داری سونپی گئی، سرکاری وکیل نے 23 اکتوبر کو استغاثہ کے گواہوں پرجرح مکمل کی تھی۔

    Related Posts

    قاضی احمد: گورنمنٹ ڈگری کالج میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا، بھارتی مظالم کے خلاف ریلی اور شدید نعرے بازی

    قاضی احمد: تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، دکانداروں کی دہائیاں؛ انتظامیہ کے جاتے ہی قبضے پھر بحال

    ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او خوشاب کی قیادت میں یومِ سیاہ کشمیر پر احتجاجی ریلی کا انعقاد

    مقبول خبریں

    قاضی احمد: گورنمنٹ ڈگری کالج میں یومِ سیاہ کشمیر منایا گیا، بھارتی مظالم کے خلاف ریلی اور شدید نعرے بازی

    قاضی احمد: تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، دکانداروں کی دہائیاں؛ انتظامیہ کے جاتے ہی قبضے پھر بحال

    ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او خوشاب کی قیادت میں یومِ سیاہ کشمیر پر احتجاجی ریلی کا انعقاد

    وفاق کی کراچی میں دلچسپی نہیں ،مل کر کام کریں تو عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف سکیورٹی بیریئرز کیس کا فیصلہ محفوظ، 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا

    بلاگ

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.