چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیصلہ سنا چکے سندھ کی قسمت کا فیصلہ یہاں کے عوام ہی کرسکتے ہیں وفاقی حکومت کو کراچی پر توجہ دینی چاہیے، وفاقی حکومت شہر میں دلچسپی نہیں لیتی۔ شہر میں وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر کام کریں تو عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے۔
مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے اس دور میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا سندھ حکومت اور کے ایم سی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تاریخی اسپینسر آئی اسپتال کی بحالی اور آنکھوں کے مفت علاج کی سہولت اسی عوامی خدمت کا حصہ ہے۔
تاریخی اسپینسر آئی اسپتال کی بحالی کے بعد لیاری اور کراچی کے عوام اب یہاں آنکھوں کے علاج کی مفت سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تاکہ کوئی بھی شہری مالی مشکلات کے باعث علاج سے محروم نہ رہے۔
@BBhuttoZardari— PPP (@MediaCellPPP) October 27, 2026
لیاری میں آئی اسپنسر اسپتال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے نمائندے کراچی میں دلچسپی لیتے نہیں اور شہر میں نفرت پھیلانے میں لگے ہیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئی اسپنسر اسپتال کو فعال کیا گیا ہے، جہاں آنکھوں کے امراض کا علاج مفت کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسپنسر آئی اسپتال میں مفت علاج کروانے آئیں۔ اسپتالوں میں مہنگا علاج ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری عروج پر ہے اور سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے معاشی بوجھ کو کم کرسکے۔بجلی بل اتنے بڑھ چکے ہیں کہ عوام کو ادائیگی میں مشکلات ہیں۔ سوچ رہا تھا کاش ہم پورے لیاری کو شمسی توانائی پر منتقل کرسکتے، سندھ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ لیاری کے عوام کو شمسی توانائی فراہم کرے۔پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے اور بار بار سامنے آیا ہے۔ سندھ کے عوام اور منتخب نمائندوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور سندھ کے عوام ہی سندھ کی قسمت کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔28ویں ترمیم کے بارے میں ہمیں کسی نے کچھ نہیں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے اس دور میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا سندھ حکومت اور کے ایم سی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تاریخی اسپینسر آئی اسپتال کی بحالی اور آنکھوں کے مفت علاج کی سہولت اسی عوامی خدمت کا حصہ ہے۔
تاریخی اسپینسر آئی اسپتال کی بحالی کے بعد لیاری اور کراچی کے عوام اب یہاں آنکھوں کے علاج کی مفت سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، تاکہ کوئی بھی شہری مالی مشکلات کے باعث علاج سے محروم نہ رہے

