پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری تین ملکی ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو ایک عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میںسری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، جو کہ ان کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا۔ پاکستانی بیٹنگ لائن سری لنکن بولنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 25.3 اوورز میں محض 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستانی اننگز کی خاص بات یہ ہے کہ کوئی بھی بڑا بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا:بابراعظم نے نمایاں مزاحمت کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔حسن نواز نے 17 رنز اسکور کیے۔معاذ صداقت 8 اور فخر زمان صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دیگر کھلاڑیوں میں سعد بیگ (5)، سلمان علی آغا (9)، شاداب خان (2)، عرفات منہاس (10)، نسیم شاہ (2) اور حارث رؤف (1 رن) پر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 34 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ اسیتھا فرنانڈو نے 1، اسہان ملنگا نے 1، ساہن اراچیگے نے 2 اور ڈنتھ ویلالیج نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سری لنکا نے 111 رنز کا ہدف باآسانی مطلوبہ اوورز سے بہت پہلے ہی صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔

