ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری سے ایک بڑی اور خوشی کی خبر سامنے آئی ہے جہاں معروف اور دلکش ماڈل اسرا عائشہ خان اور جانے مانے اداکار زیب خان ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں فنکاروں نے اپنے قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں سادگی مگر پروقار طریقے سے شادی کی تقریب منعقد کی۔
شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی شادی کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔ مداحوں کی جانب سے نئے جوڑے کو زندگی کے اس نئے سفر پر ڈھیروں مبارکبادیں دی جا رہی ہیں اور ان کی جوڑی کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اس شادی کے حوالے سے چہ مگوئیاں اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

