Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’’کام رکے نہ کاروبار’’ ویو نے طاقتور ترین بیٹری والا فون Y32 متعارف کرا دیا

      روایتی جنگ کا دور ختم: سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت نے تاریخ بدل دی

      NCCIA کا چھاپہ ، فحش کارٹون فلمیں بنانے اور بیرون ملک ڈسٹری بیوٹ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 42 گرفتار،12 بچے بازیاب

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہنگورجا ہائر سیکنڈری اسکول میں یومِ سیاہ کشمیر کی تقریب، طلبہ کا کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ہنگورجا (رپورٹ: فیاض محسن سولنگی)

    ہنگورجا ہائر سیکنڈری اسکول میں 27 اکتوبر ‘یومِ سیاہ کشمیر’ کے حوالے سے صبح کی اسمبلی کے دوران ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکول کے پرنسپل منظور علی گلال، ہیڈ ماسٹر استاد محمد صیفل سولنگی، دیگر اساتذہ، طلبہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرنا اور نئی نسل کو اس تاریخی دن کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھاتقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد طلبہ و طالبات نے مسئلہ کشمیر کی تاریخ، کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد، ان کے بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کے حوالے سے شاندار تقاریر پیش کیں۔ طلبہ نے خوبصورت انداز میں ٹیبلو بھی پیش کیا جس کے ذریعے کشمیری عوام کو درپیش بھارتی مظالم، ناانصافیوں اور ان کی آزادی کی پرجوش خواہش کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر سے یکجہتی کے پیغامات درج تھے۔ طلبہ نے عالمی برادری سے شدید مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے اپنا عملی کردار ادا کرے۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل منظور علی گلال اور ہیڈ ماسٹر استاد محمد صیفل سولنگی سمیت دیگر اساتذہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے 27 اکتوبر کی تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا ایک سیاہ اور دردناک دن ہے، جسے ہر سال ‘یومِ سیاہ کشمیر’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرنا، ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے۔

    تقریب سے خطاب کے دوران طلبہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کشمیریوں کی قربرانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ایسی تقریبات کے انعقاد کا بنیادی مقصد طلبہ میں قومی شعور، حب الوطنی، انسانی حقوق کے احترام اور مظلوم اقوام کے ساتھ یکجہتی کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔

    تقریب کے اختتام پر کشمیری عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پُرامن حل ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

    Related Posts

    خوشاب: پی ایچ اے کے ترقیاتی اور صفائی کے امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

    پیرا فورس کے اہلکار نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، مقدمہ درج

    سیالکوٹ: با اثر افراد کے بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق

    مقبول خبریں

    سیالکوٹ: با اثر افراد کے بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق

    سانگھڑ: جھول پولیس کا مبینہ مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار

    سیالکوٹ: تلخ کلامی پر بڑے بھائی کو ق ت ل کر دیا

    سامارو کے قریب خاتون کی پھندا لگی لاش ملنے کی اطلاع، لیڈی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کے باعث پوسٹ مارٹم میں تاخیر

    جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہڑتالی طلباء کو سابق طلباء کی غیر مشروط حمایت، انتظامیہ کا نوٹس مسترد

    بلاگ

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.