سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔بتایا گیا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے تھانہ ستراہ کے علاقہ ستراہ میں معمولی تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی فرحان نے فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی احسان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔جس گھر میں قتل کا وقوعہ رونما ہوا اس گھر کی ایک خاتون ناصرہ بی بی کے مطابق گھر میں ہونے والی تلخ کلامی کے دوران طیش میں آ کر چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی پر پستول سے فائرنگ کر دی تو بڑا بھائی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ مذکورہ تھانہ کی پولیس نے مذکورہ واقعہ کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔


