Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      روایتی جنگ کا دور ختم: سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت نے تاریخ بدل دی

      NCCIA کا چھاپہ ، فحش کارٹون فلمیں بنانے اور بیرون ملک ڈسٹری بیوٹ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 42 گرفتار،12 بچے بازیاب

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عمران خان کی تینوں بہنوں کی نظربندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی تینوں بہنوں کی قانونی جنگ اور نظربندی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ میں اہم سماعت منعقد ہوئی جہاں حکومت کی جانب سے ان کی حراست میں مزید توسیع کیے جانے کی رپورٹ پیش کردی گئی۔
    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی تین بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی بازیابی کے لیے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی، جس کی کارروائی جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کے صاحبزادے شاہریز کی درخواست پر کی، سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر پیش ہوئے، جبکہ عدالت میں عظمیٰ خان کے شوہر احد خان اور علیمہ خان کے صاحبزادے بھی موجود تھے۔
    سماعت کے دوران پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صوبائی حکومت نے عمران خان کی تینوں بہنوں کی نظربندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے بعد اب یہ نظربندی 20 نومبر تک جاری رہے گی، وکیل نے بتایا کہ اس سے قبل تینوں بہنوں کی نظربندی میں 7 اکتوبر کو بھی توسیع کی گئی تھی، حکومت کی جانب سے ہوم سیکرٹری کی یہ رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد عدالت نے دائر درخواست کو اسی روشنی میں نمٹا دیا۔
    کارروائی کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ تینوں بہنوں کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے، تاہم عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نظربندی کا نوٹیفکیشن تو ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا ہے، مگر آپ نے اپنی درخواست میں ڈی سی کو فریق ہی نہیں بنایا، اور عدالت آپ کی درخواست کے دائرہ کار سے باہر جا کر کوئی آرڈر جاری نہیں کر سکتی، اس موقع پر وکیل رانا مدثر عمر نے مؤقف اپنایا کہ ہمیں معلوم ہے کہ اس پورے معاملے میں 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم آڑے آئیں گی۔

    Related Posts

    سہ ملکی کرکٹ سیریز، صائم ایوب ’آؤٹ ’، صاحبزادہ فرحان ’ان’

    عالمی جنگ کی تیاریاں : امریکا کا (FORTRESS) منصوبے پر عملد رآمد شروع: ‘فورٹریس’ کیا ہے?

    انتخابات سے ایک روز پہلے اسرائیل کی جنگی مشقیں

    مقبول خبریں

    سہ ملکی کرکٹ سیریز، صائم ایوب ’آؤٹ ’، صاحبزادہ فرحان ’ان’

    عمران خان کی تینوں بہنوں کی نظربندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    عالمی جنگ کی تیاریاں : امریکا کا (FORTRESS) منصوبے پر عملد رآمد شروع: ‘فورٹریس’ کیا ہے?

    انتخابات سے ایک روز پہلے اسرائیل کی جنگی مشقیں

    ازدواجی تعلق قائم کرنے سے انکار، 85 سالہ خاوند کا 77 سالہ بیوی پر قاتلانہ حملہ

    بلاگ

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.