Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      روایتی جنگ کا دور ختم: سافٹ ویئر اور مصنوعی ذہانت نے تاریخ بدل دی

      NCCIA کا چھاپہ ، فحش کارٹون فلمیں بنانے اور بیرون ملک ڈسٹری بیوٹ کرنیوالا گروہ پکڑا گیا، 42 گرفتار،12 بچے بازیاب

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    انتخابات سے ایک روز پہلے اسرائیل کی جنگی مشقیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تل ابیب :مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اسرائیل نے شمالی اور وسطی علاقوں میں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کردی ہیں، جن میں اسرائیلی فوج کے متعدد ڈویژنز اور فضائیہ حصہ لے رہی ہے۔
    امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق 48 گھنٹے جاری رہنے والی ان مشقوں کا مقصد اچانک حملوں، سرحدی دراندازی اور ممکنہ زمینی و فضائی خطرات سے نمٹنے کی تیاری کرنا ہے۔
    فاکس نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج کی مشقوں میں شام، لبنان اور اردن کی سمت سے ممکنہ زمینی اور فضائی دراندازی کے مختلف منظرنامے شامل کیے گئے ہیں۔
    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملوں سے حاصل ہونے والے تجربات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے نمٹنے کی صلاحیت بہتر بنائی جاسکے۔
    اسرائیلی دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر ایہود ایلام نے ان مشقوں کو خطے میں جاری فوجی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فوجی نقل و حرکت کے بارے میں غلط اندازہ نئی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا موجودہ صورتِ حال نے 1973 کی عرب اسرائیل جنگ کی یاد تازہ کردی ہے، جب مصر اور شام نے فوجی مشقوں کی آڑ میں حملے کی تیاریاں کی تھیں۔
    ایہود ایلام کے مطابق اسرائیل کی موجودہ مشقیں براہ راست ایران کے خلاف نہیں ہیں، تاہم ایران اور اسرائیل ایک دوسرے کی فوجی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک اس وقت براہ راست جنگ کے بجائے اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن کسی بھی جانب سے غلط اندازہ صورتِ حال کو مزید بگاڑ سکتا ہے۔
    فاکس نیوز کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے بھی چند روز قبل فوجی مشقیں کی تھیں، جن میں تقریباً 30 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ ان مشقوں کے بعد اسرائیلی فوج کی چوکسی میں اضافہ کیا گیا اور سرحدی علاقوں میں اضافی فوجی دستے تعینات کیے گئے۔
    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے 19 اکتوبر کو ایرانی سرحد تک پرواز کی تھی، جس کے بارے میں واشنگٹن کو پیشگی آگاہ کیا گیا تھا۔ ان سرگرمیوں کے بعد خطے میں فوجی تیاریوں اور ممکنہ کشیدگی کے خدشات مزید اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔
    ایہود ایلام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اور اسرائیل نے ایک دوسرے کی فوجی نقل و حرکت کو حملے کی تیاری سمجھ لیا تو اس کے نتیجے میں نیا تصادم شروع ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کا فیصلہ امریکی منظوری پر بھی منحصر ہوسکتا ہے۔

    Related Posts

    انتخابات سےپہلے نتین یاہو نے اسرائیلیوں کے گہرے خوف کی دکھتی رگ چھیڑ دی

    اسلام آباد: ایک اور پولیس مقابلہ، 2 زیرِ حراست افغانی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک

    مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، یااللہ خیر

    مقبول خبریں

    انتخابات سےپہلے نتین یاہو نے اسرائیلیوں کے گہرے خوف کی دکھتی رگ چھیڑ دی

    اسلام آباد: ایک اور پولیس مقابلہ، 2 زیرِ حراست افغانی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک

    مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، یااللہ خیر

    سہ ملکی کرکٹ سیریز، صائم ایوب ’آؤٹ ’، صاحبزادہ فرحان ’ان’

    عمران خان کی تینوں بہنوں کی نظربندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    بلاگ

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.