مظفرگڑھ میں ازدواجی تعلق قائم کرنے سے انکار پر 85 سالہ شوہر کا اپنی 77سالہ بیوی پر مبینہ تشدد،خاتون زخمی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود بھٹہ پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر بیوی کی جانب سے ازدواجی تعلق قائم کرنے سے انکار پر 85سالہ شوہر طیش میں آگیا اور 77 سالہ بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا واقعے کا مقدمہ درج، پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ازدواجی تعلق قائم کرنے سے انکار، 85 سالہ خاوند کا 77 سالہ بیوی پر قاتلانہ حملہ


