Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مجھ پرکئے گئے ریمارکس غیرضروری،وہی کہا جو عوامی جذبات تھے ، حنا پرویز بٹ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور :مسلم لیگ (ن) کی رہنما و چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اپنی حالیہ ٹویٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف یہ کہا تھا کہ مریم نواز شریف کی حکومت میں انصاف فوری ملتا ہے۔ یہ ان کی ذاتی رائے تھی جو ایک عام شہری کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔
    اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اس ٹویٹ میں نہ تو وزیر اعلیٰ پنجاب پر الزام لگایا گیا، نہ پنجاب حکومت پر کوئی تنقید کی گئی اور نہ ہی کسی عدالت کے بارے میں کوئی بات کہی گئی۔ اس لیے اس ٹویٹ پر پروپیگنڈا اور تنقید کرنا بے جا تھا۔

    وضاحتی بیان: میں نے یہ ٹویٹ کہ ’’یہ مریم نواز صاحبہ کی حکومت ہے، یہاں فوری انصاف ملتا ہے‘‘ اپنی ذاتی رائے کے طور پر کیا تھا۔ یہ نہ حکومت کے خلاف کوئی چارج شیٹ تھی اور نہ کسی ادارے پر تنقید۔ میرے خیال میں اس پر ہونے والی تنقید غیر ضروری ہے۔
    میں اپنی کولیگ عظمیٰ بخاری کا احترام کرتی ہوں۔ بطور وزیر اطلاعات حکومت کی پالیسی واضح کرنا اور اس کا دفاع کرنا ان کی ذمہ داری ہے، لیکن میرے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی گئی رائے کو ناسمجھی قرار دینا یا اس سے حکومت کی شرمندگی جوڑنا غیر ضروری تھا۔ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی کہ میری رائے سے حکومت کو شرمندگی ہوئی۔

    — Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) October 22, 2026


    حنا پرویز بٹ نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے اس بیان سے اختلاف کیا کہ ان کی ٹویٹ سے خود عظمیٰ بخاری کو کوئی شرمندگی ہوئی ہے ۔ ان کی کسی بات یا عمل سے وزیر اعلیٰ پنجاب یا حکومت پنجاب کو کبھی کوئی ایمبیرسمنٹ نہیں ہوئی، اگر عظمیٰ بخاری خود کوئی شرمندگی محسوس کر رہی ہیں تو یہ ان کی ذاتی چوائس ہے۔عظمیٰ بخاری حکومت کی آفیشل سپوکسپرسن ہیں اور انہوں نے حکومت کی پالیسی کو واضح کیا جو اچھی بات ہے، تاہم ان پر کیے گئے ریمارکس غیر ضروری تھے
    کراچی کی ایزل، ملتان کے وسیم، اسلام آباد کی لائبہ، سرگودھا کی منتہا اور ایبٹ آباد کی ایمان کے کیسز کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کو اپنے پروگرام میں بلا کر ان سے پوچھا جائے کہ ان کے بچوں کے ساتھ درندگی کرنے والوں کے ساتھ کیا سلوک ہونا چاہیے۔انہوں نے وہی بات کہی ہے جو عوامی جذبات اور عوام کی آواز ہے۔ جو لوگ مجرموں کا دفاع کرنے آرہے ہیں وہ ان خاندانوں سے نہیں ملتے جن کے بچوں اور بچیوں کی لاشیں بری حالت میں ملتی ہیں۔ وہ خود ایسے والدین سے ملتی ہیں۔
    انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ جس کے دل میں ذرا سی بھی انسانیت ہوگی وہ سوچے کہ ملتان کے وسیم کی خبر سن کر دل پر کیا گزری ہوگی، 18سالہ ایزل کی ماں کیسے جی رہی ہوگی، اور لائبہ کے والد پر کیا بیتی ہوگی جب انہیں پتا چلا کہ ان کی بیٹی شرمندگی میں جان سے گزر گئی کیونکہ وہ اپنے باپ کو کیسے بتاتی کہ اس نے ایک درندے کو انسان سمجھ لیا تھا۔

    Related Posts

    ڈھورونارو میں حیسکو کا بڑا اقدام: کھلی کچہری میں غیر قانونی کٹوتیاں اور زائد بل ختم، صارفین کو لاکھوں روپے کا ریلیف!

    نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا شاندار اختتام: پنجاب اور SNGPL کا راج، اسلام آباد کے ننھے کھلاڑیوں نے دھوم مچا دی!

    بجلی کے ظالمانہ بلوں نے سکھر کے تاجروں کا جینا دوبھر کردیا: سیپکو حکام اور تاجر رہنماؤں میں ہنگامی ملاقات، کڑے فیصلوں کا عندیہ!

    مقبول خبریں

    مجھ پرکئے گئے ریمارکس غیرضروری،وہی کہا جو عوامی جذبات تھے ، حنا پرویز بٹ

    بجلی کے ظالمانہ بلوں نے سکھر کے تاجروں کا جینا دوبھر کردیا: سیپکو حکام اور تاجر رہنماؤں میں ہنگامی ملاقات، کڑے فیصلوں کا عندیہ!

      سیپکو کی من مانیوں کا خاتمہ یا نیا تنازع؟ سکھر کے تاجروں اور بجلی حکام کے درمیان ہنگامہ خیز آمنے سامنے!

      صوبائی محتسب سندھ کے اسکولوں میں اہم آگاہی سیمینار

    سیالکوٹ میں ووٹرز آگاہی سیمینار میں خواتین اور نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی!

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.