Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا شاندار اختتام: پنجاب اور SNGPL کا راج، اسلام آباد کے ننھے کھلاڑیوں نے دھوم مچا دی!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر (رپورٹ/عبد الرحمان راجپوت)

    محکمہ اسپورٹس و یوتھ افیئرز حکومت سندھ کے زیر اہتمام، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن، سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور سکھر ڈویژن بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے سندھ اسپورٹس کلب سکھر میں پانچ روز تک جاری رہنے والی نیشنل جونیئر بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2026 شاندار اور یادگار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 200 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی، جن میں چاروں صوبوں (سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان)، اسلام آباد، آزاد کشمیر کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی، واپڈا اور سوئی ناردرن گیس (SNGPL) کی مضبوط ٹیمیں شامل تھیں۔ ایونٹ میں 12 سے 21 سال تک کے کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کے درمیان انتہائی سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے میں آئے۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سکھر جناب نادر شہزاد خان تھے، جنہوں نے اس شاندار ایونٹ کے انعقاد کو سکھر شہر کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا۔ اعزازی مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر محترمہ بشرہ منصور، ٹاؤن چیئرمین چک ڈاکٹر نوید مہر، میونسپل کمشنر سکھر خالد جتوئی، جے شاہ ٹاؤن کے چیئرمین عزیز اللہ مغل، یوسی چیئرمین احسان لاشاری، اظہر اعوان، چیمبر آف کامرس کے وائس پریزیڈنٹ شہزاد شیوانی سمیت میڈیا، سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی نظامت کے فرائض معروف میزبان زوہیب شیخ نے انتہائی خوش اسلوبی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیے، جن کی بہترین نظامت نے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

    پنجاب اور SNGPL کا دبدبہ:

    فائنل مرحلے میں مجموعی طور پر پنجاب اور سوئی ناردرن گیس (SNGPL) کی ٹیموں کا پلڑا بھاری رہا۔ کل 12 فائنل مقابلوں میں سے:

    • پنجاب نے 5 ٹائٹل اپنے نام کیے۔

    • SNGPL اور پاکستان آرمی نے 4، 4 ٹائٹل جیتے۔

    • اسلام آباد نے 2 اور واپڈا نے 1 ٹائٹل حاصل کیا۔

    انفرادی طور پر چیمپئن شپ کے نمایاں ہیروز محمد زید (SNGPL)، محمد سلیمان (پنجاب)، ثروت فاطمہ (آرمی)، حمنا ارشاد (پنجاب) اور عمارہ اشتیاق (آرمی) رہے، جنہوں نے سنگلز اور ڈبلز دونوں میں گولڈ میڈل جیت کر شاندار ڈبل کراؤن اپنے نام کیے۔ اسلام آباد کے ننھے کھلاڑیوں نے سب کو حیران کرتے ہوئے انڈر 15 کے دونوں (بوائز اور گرلز) ٹائٹل اپنے نام کر لیے، جبکہ واپڈا اور بلوچستان کے کھلاڑیوں نے بھی فائنل تک رسائی حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوایا۔مہمانوں نے بابر علی بلو (صدر سکھر ڈویژن بیڈمنٹن ایسوسی ایشن)، اخلاق میمن (ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر) اور فرحان لاشاری (صدر سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن) کی بہترین کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔

    فائنل مقابلوں کے حتمی نتائج:

    • انڈر 15 بوائز سنگلز: ونر محمد ریحان (اسلام آباد) ــ رنر اپ غیور احمد (کے پی کے)

    • انڈر 15 گرلز سنگلز: ونر ذلیخا فدا (اسلام آباد) ــ رنر اپ عائشہ ملک (پنجاب)

    • انڈر 17 بوائز سنگلز: ونر عبدالحسیب (واپڈا) ــ رنر اپ حسام (بلوچستان)

    • انڈر 17 گرلز سنگلز: ونر ثروت فاطمہ (آرمی) ــ رنر اپ رومائسہ فیصل (پنجاب)

    • انڈر 19 مینز سنگلز: ونر محمد سلیمان (پنجاب) ــ رنر اپ نجم الساقب (SNGPL)

    • انڈر 19 ویمنز سنگلز: ونر حمنا ارشاد (پنجاب) ــ رنر اپ روشنے احسان (پنجاب)

    • انڈر 21 مینز سنگلز: ونر محمد زید (SNGPL) ــ رنر اپ تیمور خان (کے پی کے)

    • انڈر 21 ویمنز سنگلز: ونر عمارہ اشتیاق (آرمی) ــ رنر اپ کنزالایمان (SNGPL)

    • انڈر 19 مینز ڈبلز: ونر محمد عمر (SNGPL) + محمد سلیمان (پنجاب)

    • انڈر 19 ویمنز ڈبلز: ونر ثروت فاطمہ (آرمی) + حمنا ارشاد (پنجاب)

    • انڈر 21 مینز ڈبلز: ونر محمد زید + نجم الساقب (دونوں SNGPL)

    • انڈر 21 ویمنز ڈبلز: ونر عمارہ اشتیاق (آرمی) + طیبہ شفیق (پنجاب)

    تقریب کے آخر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

    Related Posts

    مجھ پرکئے گئے ریمارکس غیرضروری،وہی کہا جو عوامی جذبات تھے ، حنا پرویز بٹ

    بجلی کے ظالمانہ بلوں نے سکھر کے تاجروں کا جینا دوبھر کردیا: سیپکو حکام اور تاجر رہنماؤں میں ہنگامی ملاقات، کڑے فیصلوں کا عندیہ!

      سیپکو کی من مانیوں کا خاتمہ یا نیا تنازع؟ سکھر کے تاجروں اور بجلی حکام کے درمیان ہنگامہ خیز آمنے سامنے!

    مقبول خبریں

    مجھ پرکئے گئے ریمارکس غیرضروری،وہی کہا جو عوامی جذبات تھے ، حنا پرویز بٹ

    بجلی کے ظالمانہ بلوں نے سکھر کے تاجروں کا جینا دوبھر کردیا: سیپکو حکام اور تاجر رہنماؤں میں ہنگامی ملاقات، کڑے فیصلوں کا عندیہ!

      سیپکو کی من مانیوں کا خاتمہ یا نیا تنازع؟ سکھر کے تاجروں اور بجلی حکام کے درمیان ہنگامہ خیز آمنے سامنے!

      صوبائی محتسب سندھ کے اسکولوں میں اہم آگاہی سیمینار

    سیالکوٹ میں ووٹرز آگاہی سیمینار میں خواتین اور نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی!

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.